کورون وائرس کی وبا کو روکنے کےلیے تمام شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والےافراد اپنی جانب سے کوششیں کر رہے ہیں۔
اترپردیش کی جیل میں قید پانچ سو قیدیوں نے کورونا وائرس سے نمٹنے کےلیے وزیراعلیٰ ریلیف فنڈ میں دو لاکھ تیس ہزار روپئے کا عطیہ دیا ہے۔
ان قیدیوں کا تعلق میرٹھ، مظفرنگر، بلند شہر، غازی آباد اور باغپت سے ہے جبکہ انہوں نے جیل میں ہی مختلف کام انجام دیتے ہوئے کمائی گئی رقم سے حکومت کی مدد کر رہے ہیں۔