ETV Bharat / state

وزیراعظم کی باتیں سمجھ سے بالاتر: ایس ٹی حسن - ڈاکٹر ایس ٹی حسن

مرادآباد کے رکن پارلیمان ایس ٹی حسن نے چینی مسئلے پر وزیر اعظم کے دیے ہوئے بیان پر اپنا رد عمل پیش کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی باتیں سمجھ سے پرے ہیں۔

Prime Minister's words beyond comprehension: ST Hassan
وزیر اعظم کی باتیں سمجھ سے پرے: ایس ٹی حسن
author img

By

Published : Jun 20, 2020, 6:29 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد سے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمان ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے ای ٹی وی بھارت اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'ملک کے وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے بیان میں کہا کہ چین کی فوج نہ ہی ہمارے ملک کی سرحد میں ہے اور نہ ہی ان کا ہمارے ملک کی کسی بھی چیز پر قبضہ ہے۔'

وزیر اعظم کی باتیں سمجھ سے پرے: ایس ٹی حسن

ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے کہا کہ 'میں پوچھنا چاہتا ہوں آخر کار ہمارے فوجی مارے کہاں گئے، کیا ہمارے فوجی چین کی سرحد میں گئے تھے یا ہماری سرحد میں چین کی فوج آئی تھی تب مارے گئے۔ چین نے آج ہمارے ملک کے دس فوجیوں کو رہا کیا ہے آخر کار چینی ہمارے فوجیوں کو کہاں سے پکڑ کر لے گئے تھے؟'

سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمان ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے آگے بولتے ہوئے کہا کہ 'وزیراعظم نریندر مودی کو اس طرح کی باتیں شوبھا نہیں دیتی ہیں جو کسی کی سمجھ میں نہیں آئے اور سر کے اوپر سے ہو کر گزر جائے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.