اناؤ: وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز اپنے من کی بات پروگرام میں اناؤ کے حسن گنج کے رہائشی اوم پرکاش کا ذکر کیا۔ پی ایم مودی نے کہا کہ 'اوم پرکاش نے ڈیجیٹل انڈیا کے تحت چلنے والے بھارت نیٹ کو گھر گھر اور سرکاری دفاتر تک پہنچانے کا کام کیا ہے۔ جس کی وجہ سے بچے پڑھائی کررہے ہیں۔ اس طرح کی کوششوں سے ہی ہمارا گاؤں ڈیجیٹل بنے گا۔ prime minister praised om prakash singh in mann ki baat
وزیراعظم نریندر مودی نے اپنی من کی بات میں بھارت نیٹ کو ہر گاؤں تک پہنچانے کے لیے اوم پرکاش سنگھ کی تعریف کی۔ اور اوم پرکاش سنگھ کو اناؤ کا ڈیجیٹل مین بتایا۔ دوسری طرف اومیا گاؤں کی گڑیا سنگھ نے ڈیجیٹل انڈیا کے تحت بھارت نیٹ کے ذریعے اپنے ماموں کے گھر رہ کر تعلیم حاصل کی۔ انہوں نے اپنی گریجویشن بھارت نیٹ کے ذریعے ہی مکمل کی ہے۔ وزیر اعظم مودی نے من کی بات پروگرام میں بھی اس کا ذکر کیا۔ اوم پرکاش سنگھ کے گھر والے بہت خوش ہیں۔ اس کے ساتھ ہی لوگ اوم پرکاش کے لیے نیک خواہشات بھی ظاہر کررہے ہیں۔ Digital man Om Prakash of Unnao
واضح رہے کہ ڈیجیٹل انڈیا نے یوپی کے اناؤ میں رہنے والے اوم پرکاش سنگھ کو بھی ڈیجیٹل انٹرپرینیور بنا دیا ہے۔ انہوں نے اپنے گاؤں میں ہزاروں سے زیادہ براڈ بینڈ کنکشن لوگوں تک پہنچایا ہے۔ اوم پرکاش سنگھ نے اپنے کامن سروس سینٹر کے آس پاس مفت وائی فائی زون بھی بنائے ہیں۔ اس سے گاؤں کے غریب ضرورت مند لوگوں کی مدد مل جاتی ہے۔ prime minister praised om prakash singh in mann ki baat
مزید پڑھیں:
اوم پرکاش سنگھ کا کام اتنا بڑھ گیا ہے کہ انہوں نے 40 سے زیادہ لوگوں کو ملازمت پر رکھا ہے۔ یہ لوگ گاؤں میں اسکولوں، اسپتالوں، سرکاری محکموں کے دفاتر اور آنگن واڑی مراکز کو براڈ بینڈ کنکشن فراہم کرتے ہیں۔ جس کی وجہ سے لوگوں کو روزگار بھی مل رہا ہے۔