ETV Bharat / state

PM Modi in Varanasi ترقیاتی منصوبے کی سوغات دینے پی ایم مودی وارانسی پہنچے

وزیر اعظم نریندر مودی آج وارانسی کے دورے پر ہیں۔ وزیراعظم مودی عوامی سہولت سے متعلق 28 ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ prime minister narendra modi reached varanasi

ترقیاتی منصوبے کی سوغات دینے پی ایم مودی وارانسی پہنچے

author img

By

Published : Mar 24, 2023, 11:32 AM IST

وارانسی: وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ کو اپنے پارلیمانی حلقہ وارانسی کے ایک روزہ دورے پر پہنچے جہاں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور گورنر آنندی بین پٹیل نے ان کا استقبال کیا۔ مودی عوامی سہولت سے متعلق 28 ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس میں جل کل محکمہ کا انتہائی اہم سولر پاور پروجیکٹ بھی شامل ہے۔ یومیہ 2 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کے حامل اس منصوبے سے جل کل محکمہ کا بجلی کا بل 30 فیصد کم ہوجائے گا۔ وزیر اعظم رودراکش کنونشن سینٹر میں 'ون ورلڈ ٹی بی سمٹ' سے خطاب کریں گے۔ بعد میں سمپورنانند سنسکرت یونیورسٹی گراؤنڈ میں 1780 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔

مودی وارانسی کینٹ اسٹیشن سے گودولیا تک پیسنجر روپ وے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس پروجیکٹ کی لاگت کا تخمینہ تقریباً 645 کروڑ روپے ہے۔ پانچ اسٹیشنوں پر مشتمل یہ روپ وے سسٹم 3.75 کلومیٹر طویل ہوگا۔ پی ایم نمامی گنگے اسکیم کے تحت بھگوان پور میں 55 ایم ایل ڈی صلاحیت کے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ یہ پلانٹ 300 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا۔ وزیر اعظم کھیلو انڈیا اسکیم کے تحت سگرا اسٹیڈیم کے دوبارہ ترقی کے کام کے دوسرے اور تیسرے مرحلے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: One World TB Summit وزیراعظم مودی وارانسی میں تپ دق پر عالمی کانفرنس سے کریں گے خطاب

مقامی ایم پی سیواپوری میں ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ کے ذریعہ تعمیر کیے جانے والے ایل پی جی بوٹلنگ پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے اوربھرتھرا گاؤں میں پرائمری ہیلتھ سنٹر، چینجنگ روم سے لیس فلوٹنگ جیٹی سمیت مختلف دیگر پروجیکٹوں کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس کے علاوہ وہ جل جیون مشن کے تحت پینے کے پانی کی 19 اسکیموں کا افتتاح کریں گے۔ پینے کے پانی کی ان اسکیموں سے 63 گرام پنچایتوں کے تین لاکھ سے زیادہ لوگ مستفید ہوں گے۔ دیہی پینے کے پانی کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کے مقصد کے ساتھ، وزیر اعظم اس مشن کے تحت پینے کے پانی کی 59 اسکیموں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.