ETV Bharat / state

وزیر اعظم نے پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت مالی امداد جاری کیا - گرو صاحب کی زندگی

وزیر اعظم نے پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت اترپردیش میں چھ لاکھ سے زیادہ مستحقین کو مالی امداد جاری کی ہے۔

Prime Minister Awas Yojana financial assistance to millions of people
پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت لاکھوں افراد کی مالی امداد
author img

By

Published : Jan 20, 2021, 8:31 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ پردھان منتری آواس یوجنا گرامین کے تحت اترپردیش میں چھ لاکھ سے زیادہ مستحقین کے ساتھ مکالمہ کیا اور انھیں مالی امداد جاری کی۔ اس موقع پر دیہی ترقی کے مرکزی وزیر، اترپردیش کے گورنر اور وزیر اعلیٰ موجود تھے۔

وزیر اعظم نے مستحقین کو نیک خواہشات پیش کیں اور انھیں پرکاش پرو کی مبارکباد دی۔ انہوں نے پرکاش پرو کے موقع پر گرو گوبند سنگھ کو خراج عقیدت پیش کیا اور قوم کو اس مبارک موقع پر مبارک باد پیش کی۔

انھوں نے کہا کہ وہ محسوس کرتے ہیں کہ گرو صاحب کا ان پر بہت احسان ہے اور انھیں ان کی خدمت کا بھر پور موقع ملا ہے۔ گرو صاحب کی زندگی اور پیغام دونوں ہمیں خدمت اور سچائی کی راہ پر آزمائشوں کا مقابلہ کرنے کی تحریک دیتے ہیں۔ وہ ہم میں طاقت، حوصلہ، خدمت اور سچائی کا جذبہ پیدا کرتے ہیں۔ ملک اسی راہ پر گامزن ہے جو گرو گوبند سنگھ جی نے دکھائی تھی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ غریبوں، محروموں اور ان لوگوں کی زندگی کو بدلنے کے لیے بے نظیر کام انجام دیا جا رہا ہے جن کا بے جا استحصال کیا گیا۔ انھوں نے یہ بھی ذکر کیا کہ پانچ سال پہلے انھوں نے آگرہ سے وزیر اعظم آواس یوجنا شروع کی تھی۔ یہ اسکیم ملک کے لاکھوں لوگوں کی امیدوں سے وابستہ ہے اور جو لوگ غریب ہیں، انھیں اس اسکیم سے یہ اعتماد ملتا ہے کہ وہ بھی گھر کے مالک بن سکتے ہیں۔

وزیر اعظم نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ اترپردیش ان ریاستوں میں شامل ہے جو غریبوں کے لیے مکانات کی تعمیر میں تیزی سے آگے بڑھ رہی ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ آج ریاست کے چھ لاکھ خاندانوں کو اپنے بینک کھاتہ میں مجموعی طور پر 2600 کروڑ روپے سے زیادہ رقم مل جائے گی۔ ان چھ لاکھ خاندانوں میں سے پانچ لاکھ کو پہلی قسط ملے گی۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ پانچ لاکھ خاندانوں کے لیے گھر کا انتظار ختم ہوا۔ اسی طرح 80 ہزار خاندانوں کو دوسری قسط ملی ہے۔ یعنی آئندہ سال موسم سرما تک ان کا اپنا مکان ہو جائے گا۔

وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ خود کفیل بھارت کا براہ راست تعلق اس ملک کے شہریوں کے اعتماد سے ہے اور اپنا مکان اس اعتماد کو کئی گنا بڑھاتا ہے۔ اپنا خریدا ہوا گھر زندگی کو یقین سے بھر دیتا ہے اور غریبی سے نکلنے کی امید بھی دلاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.