اترپردیش کی سابقہ اکھلیش یادو حکومت نے سرکاری پرائمری اسکولوں کے طلبا و طالبات کو مفت ڈریس مہیا کرانا شروع کیا تھا۔ یہ سلسلہ گذشتہ برس تک جاری رہا لیکن موجودہ تعلیمی برس میں اب تک بچوں کو ڈریس فراہم نہیں کرایا گیا ہے۔ نئے سیشن کے ساڑھے چار ماہ گزر چکے ہیں۔ .
درجہ ایک کی طالبہ ادیبہ کو نئے اسکولی ڈریس کا بے صبری سے انتظار ہے۔ ادیبہ کا پرانا اسکولی ڈریس کافی چست ہو گیا ہے۔
پرائمری اسکولوں کے کچھ بچے بغیر ڈریس کے ہی آ رہے ہیں۔ کچھ ایسے ہیں جو گذشتہ برس کے ڈریس سے ہی کام چلا رہے ہیں۔ اس برس حکومت نے ڈریس کے رنگ اور ڈیزائن میں بھی تبدیلی کی ہے۔
اس برس ڈریس مہیا کرانے کا کام اساتذہ کے بجائے این جی اوز کو دیا گیا ہے جو اب تک اپنی ذمہ داری نبھانے میں ناکام ہیں۔