ضلع مجسٹریٹ اور ایس ایس پی نے کلکٹریٹ آڈیٹوریم میں آنے والے سپریم کورٹ کے فیصلے کے مادّے نظر صحافیوں کے ساتھ پریس کانفرنس کی۔
پریس کانفرنس کے ذریعے عہدیداروں نے عوام سے امن قائم کرنے کی اپیل کی۔ اور کہا کہ پولیس محکمہ پوری طرح الرٹ پر ہے کسی بھی طرح کی کوئی گنجائش نہیں رکھی گئی ہے۔
ڈرون کیمروں کی مدد سے شہر کی فضاؤں پر نظر رکھی جا رہی ہے اور سوشل میڈیا پر بھی کڑی نظر بنائے ہوئے ہے۔
ماحول خراب کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائیگا۔