ETV Bharat / state

President Visits Kanpur: صدر کے دورہ کے پیش نظر سیکورٹی کے پختہ انتظامات: اونیش کمار

author img

By

Published : Nov 23, 2021, 2:28 PM IST

ملک کے صدر جمہوریہ رام ناتھ کوند بدھ کے روز کانپور President Visits Kanpur آرہے ہیں جہاں سے وہ 25 نومبر کو ایچ بی ٹی یو میں منعقدہ صد سالہ پروگرام میں شرکت کریں۔ اس کے پیش نظر پولیس نے سخت حفاظتی انتظامات کئے ہیں۔

صدر کے دورہ کے پیش نظر سیکورٹی کے پختہ انتظامات: اونیش کمار

اترپردیش کے ضلع کانپور میں صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کی بدھ کے روز آمد کے پیش نظر پولیس نے سخت حفاظتی انتظامات کئے ہیں۔

محکمہ داخلہ کے پرنسپل سکریٹری اونیش کمار نے بتایا کہ ملک کے صدر جمہوریہ بدھ کو کانپور میں آرہے ہیں۔ دو روزہ شہر میں قیام کے دوران صدر جمہوریہ شہر میں منعقد ہونے والے پروگراموں میں شرکت کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ صدر جمہوریہ کی سیکورٹی کے لیے پولیس کمشنریٹ نے پورا خاکہ تیار کرلیا ہے۔ چکیری ہوائی اڈے سے شہر میں جانے والے مقامات تک ہر قدم پر پولیس تعینات رہے گی۔ صدر کے پروگرام کے لیے بنائے گئے آٹھ ہیلی پیڈس پیر کو تجربے میں پاس ہوگئے ہیں۔

صدر کی سیکورٹی کے لیے 10 آئی پی ایس، 12 اے ڈی سی پی، 25 ڈی ایس پی، 70 انسپکٹر، 200 ایس آئی، 1200 کانسٹیبل اور 5 کمپنی پی اے سی تعینات رہیں گی۔ اب تک کے مجوزہ پروگرام کے مطابق وہ 24 نومبر کو دہلی سے اپنے خصوصی طیارے سے چکیری ایئرپورٹ پہنچیں گے۔ یہاں سے وہ شہر میں منعقد ہونے والے پروگراموں میں شرکت کریں گے اور سرکٹ ہاؤس میں رات میں قیام کریں گے۔ وہ 25 نومبر کو ایچ بی ٹی یو میں منعقدہ صد سالہ پروگرام میں شرکت کریں گے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.