ETV Bharat / state

امروہہ میں پرگتی شیل سماج وادی پارٹی کے صدر کا زوردار استقبال

پرگتی شیل سماج وادی پارٹی کے قومی صدرشیو پال یادو نے امروہہ ضلع کے گجرولا میں تین منڈیوں کے کارکنوں کے جلسہ عام سے خطاب کیا۔ شیو پال یادو نے کہا کہ ان کی پارٹی ہم خیال اور سیکولر پارٹیوں کے ساتھ اتحاد میں شامل ہو کرامیدوار میدان میں اترے گی۔

author img

By

Published : Feb 26, 2021, 7:22 AM IST

President of Pragati Shell Samajwadi Party received welcome in Amroha
امروہہ میں پرگتی شیل سماج وادی پارٹی کے صدر کا زوردار استقبال

ریاست اترپردیش کے امروہہ ضلع کے گجرولا میں پرگتی شیل سماجوادی پارٹی کے سہارنپور ڈویژن ، میرٹھ ڈویژن اور مراد آباد ڈویژن کے کارکنوں کی کانفرنس سے خطاب کرنے پہنچے پرگتی شیل سماجوادی پارٹی کے قومی صدر شیو پال یادو کا زبردست خیرمقدم کیا گیا۔ شیوپال یادو نے ہونے والے انتخابات کو لیکر کارکنوں کی حوصلہ افزائی کی۔

شیو پال یادو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی 2022 کے انتخابات میں سیکولر اور ہم خیال پارٹیوں کو یکجا کرے گی تاکہ ریاست سے بھارتیہ جنتا پارٹی کا تختہ الٹ جائے۔

شیوپال یادو نے کہا کہ اکھلیش اور سماج وادی پارٹی ان کی فیملی ہیں لہذا شروعات وہاں سے ہوگی ۔لیکن وہ اپنی پارٹی ضم نہیں کریں گے بلکہ اتحاد میں رہ کر الیکشن لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کسانوں کے معاملے پر غلط ہے۔

واضح رہے کہ شیو پال یادو کی اس ڈویژنل سطح پر کی گئی کانفرنس کو آئندہ اسمبلی انتخابات اور ضلع پنچایت انتخابات کے لئے اہم سمجھا جارہا ہے۔ سابق ممبر پارلیمنٹ ہریش ناگپال نے بھی اس کانفرنس میں شرکت کی ، جس سے ان کے الیکشن لڑنے کے بارے میں بھی قیاس لگنے شروع ہو گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.