ETV Bharat / state

علی گڑھ کے بعد اب سلطان پور کا نام تبدیل کرنے کی تیاری

author img

By

Published : Aug 27, 2021, 4:37 PM IST

اتر پردیش حکومت ضلع سلطان پور کا نام تبدیل کر کُش بھون پور رکھنے کی تیاری کر رہی ہے۔

علی گڑھ کے بعد اب سلطان پور کا نام تبدیل کرنے کی تیاری
علی گڑھ کے بعد اب سلطان پور کا نام تبدیل کرنے کی تیاری

اتر پردیش اسمبلی انتخابات 2022 سے قبل ایک بار پھر مسلمانوں سے جڑے شہروں کے نام تبدیل کرنے کی سیاست شروع ہو گئی ہے۔

اتر پردیش حکومت ضلع سلطان پور کا نام تبدیل کر کُش بھون پور رکھنے کی تیاری کر رہی ہے۔ ریونیو کونسل کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ 'کونسل نے اپنی سفارش حکومت کو بھیج دی ہے۔ اب اس پر حتمی فیصلہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی سربراہی میں ریاستی کابینہ کرے گی۔

سلطان پور کے لمبھوا سے بی جے پی رکن اسمبلی دیومنی دویدی نے اسمبلی میں یہ مسئلہ اٹھایا تھا۔ سلطان پور کے ضلع مجسٹریٹ نے سلطان پور کی قدیم تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے حکومت اور ریونیو کونسل کو ضلع کا نام کُش بھون پور رکھنے کی سفارش بھیجی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: علی گڑھ کا نام بدل کر 'ہری گڑھ' رکھنے کی تجویز منظور

واضح رہے کہ 'یوگی حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد الہ آباد کا نام بدل کر پریاگ راج، فیض آباد کا نام ایودھیا اور مغل سرائے کو پنڈت دین دیال اوپادھیائے کر چکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.