دہلی میں کرفیو کے دوران ڈی ایم آر سی نے مصروف وقت میں 15 منٹ اور دیگر اوقات میں 30 منٹ میں میٹرو چلانا شروع کردیا ہے۔ ابھی میٹرو 15-15 منٹ کے وقفے پر چل رہی ہے۔
منگل کے روز این ایم آر سی کی ایم ڈی ریتو مہیشوری نے عہدیداروں کے ساتھ جائزہ میٹنگ کی۔ انہوں نے میٹرو سے متعلق اخراجات کم کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ غیر ضروری اخراجات سے گریز کیا جائے۔ میٹنگ میں یہ انکشاف ہوا کہ کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کی وجہ سے میٹرو میں مسافر بہت کم ہیں۔
اس پر ایم ڈی نے ہدایت کی کہ ڈی ایم آر سی کی طرز پر میٹرو کو زیادہ وقفہ سے چلانے کے لئے لائحہ عمل تیار کیا جائے تاکہ بےجا اخراجات سے بچا جا سکے۔