اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی کے نوجوانوں میں تیزی سے بڑھ رہے نشے کی لت کو ختم کرنے کے لئے کمیشن برائے اطفال تحفظ سرگرم ہے، اس حوالے سے کمیشن برائے اطفال تحفظ کے اراکین نے ضلع سطح کے تمام متعلقہ محکمہ کے ساتھ آج میٹنگ کرکے ڈرافٹ تیار کیا۔ Increased Drug Addiction in Children
اس حوالے سے ریاستی اطفال تحفظ کمیشن کے رکن شچیتا ترویدی نے آج بارہ بنکی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے یودھ نشہ کے ورودھ پروگرام کے تحت نشہ سے متعلق ضلع کے تمام سرگرمیوں کو جانا اور کہا کہ ضلع کے نوجوانوں میں بڑھ رہے نشے کی لت کو ختم کرنے کے لیے محکمہ جلد نیا اقدام کرے گی۔ Increased Drug Addiction in Children
مزید پڑھیں:
شچیتا ترویدی نے مزید بتایا کہ اطفال کی فلاح و بہبود کے لئے کمیشن سبکدوش ہوئے سرکاری ملازم اور دیگر این جی اوز کی بھی مدد لے گی، انہوں تمام اضلاع میں جلد از جلد اطفال تھانہ کھولنے کی بھی بات کہی تاکہ ضلع کے بچوں کو تحفظ فراہم کیا جاسکے۔