اس کے لیے مراد آباد میں مختلف قسم کی تیاریاں جاری ہیں۔
آئندہ 22 نومبر 2020 کو مراد آباد کے محلہ فیض گنج کے شوکت باغ میں اس تعلق سے ایک پرشکوہ پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔
یوم صحافت کی تقریب کے منتظم مرزا مرتضٰی اقبال نے بتایا کہ یوم اردو صحافت کا پروگرام ہر سال 27 مارچ کو منایا جاتا رہا ہے تاہم اس برس کورونا وائرس کی وجہ سے مارچ کے پروگروم کو ملتوی کر دیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اب یہ پروگرام 22 نومبر2020 کو منعقد ہوگا۔
اس پروگرام کے موقع پر 'آئینہ اردو صحافت' کتاب کا رسم اجراء عمل میں آئے گا۔
مزید پڑھیں :اتر پردیش میں کورونا وائرس کے 23 ہزار ایکٹیو کیسز
اس کتاب میں اردو صحافیوں کے مضامین جمع کئے گئے ہیں۔
منتظم نے بتایا پروگرام میں مختلف شہروں سے اردو زبان کے صحافی شرکت کریں گے اور اردو کے فروغ کے تعلق سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔