ETV Bharat / state

امریکی صدر کا دورہ، آگرہ میں ہنگامی پیمانے پر تیاریاں جاری - آگرہ میں ٹرمپ کا استقبال

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے استقبال کے لیے آگرہ کو دلہن کی طرح سنوارا جا رہا ہے۔ تاج محل کے مشرقی دروازے تک جانے والے راستے کو تیار کرنے کا زور و شور سے جاری ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے استقبال کے لیے پورا آگرہ لگا کام پر

author img

By

Published : Feb 20, 2020, 5:45 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 11:37 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع آگرہ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلینیا ٹرمپ، دنیا کا ساتواں عجوبہ تاج محل دیکھنے پہنچیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ اور میلینیا ٹرمپ کے استقبال کے لیے تاج نگری کو سنوارنے کا کام جاری ہے۔ آگرہ ایئرپورٹ سے تاج محل کے مشرقی دروازے تک کے راستے کو دلکش بنانے کا کام تیزی سے چل رہا ہے۔

دیواروں کی زیب و زینت میں چار چاند لگانے کے لیے اس پر گیروا رنگ چڑھایا جارہا ہے۔ سڑک پر جہاں جہاں تجاوزات موجود ہیں، اسے ہٹانے کے لیے نگر نگم اور ضلع انتظامیہ کی ٹیم سرگرم ہوگئی ہے۔

پولیس انتظامیہ، نگر نگم سمیت دیگر محکمہ کے عہدیدار اور ملازمین دن رات اس کام میں لگے ہوئے ہیں تاکہ ہمارے غیرملکی وی وی آئی پی مہمان ٹرمپ اور میلینیا کو سڑک پر کوئی گندگی نہیں نظر آئے۔

آگرہ ایئر پورٹ سے شلپگرام تک جگہ جگہ چوراہوں پر اسکول کے طلبا ہاتھ میں بھارت اور امریکہ کا جھنڈا لے کر ٹرمپ اور میلینیا کا استقبال کریں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے استقبال کے لیے پورا آگرہ لگا کام پر

وزیراعلی یوگی آدیتہ ناتھ امریکی صدد کا استقبال کریں گے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 24 فروری کی شام کو قریب 4 بجے کے بعد اپنے خاص جہاز سے احمد آباد سے آگرہ کے ایئرپورٹ پہنچیں گے۔ ایئرپورٹ میں امریکی صدر ٹرمپ کا استقبال وزیراعلی یوگی آدیتہ ناتھ اور دیگر وزراء کریں گے۔

ساتھ میں ان کے استقبال کے لیے تہذیبی و ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس کے بعد ایک خاص گاڑی سے ٹرمپ اپنی اہلیہ کے ساتھ آگرہ ایئرپورٹ سے تاج محل کا دیدار کرنے کے لیے روانہ ہوں گے۔

اس دوران سکیورٹی اور سڑک پر صاف صفائی کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔

پولیس انتظامیہ کے ساتھ دیگر متعلقہ محکمہ کے افسر اور ملازمین مسلسل سکیورٹی کو لے کر محتاط ہیں۔ وہیں سڑک کی دونوں طرف کی دیواروں کو گیروا کرنے کے علاوہ پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی کے پیش نظر دکاندار اور مکان مالکان کی تصدیق کی جارہی ہے۔ یہ وہ لوگ ہیں جن کی دکان اور مکان ٹرمپ کے دورے کے درمیان آئیں گی۔

کھیریا موڑ بازار کے دکاندار مہیش چندر اگروال نے بتایا کہ 'پولیس اور انتظامیہ کی ٹیم یہاں دکاندار اور مکان مالک کے آدھار کارڈ، موبائل نمبر اور دیگر تمام معلومات اکٹھا کر رہے ہیں۔ ساتھ میں پوچھ گچھ بھی کر رہی ہے کہ ان کے خاندان میں کتنے لوگ ہیں، ان کی دکان پر کون کون شخص کام کرتا ہے اور ان کا تعلق کہاں سے ہے۔ ساتھ میں ان کے موبائل نمبر کے ساتھ مکان مالک اور دکاندار کی تصدیق کی جا رہی ہے۔'

واضح رہے کہ آگرہ ایئرپورٹ سے شلپمارگ تک سڑک کے دونوں کنارے 25 سے 30 ہزار طلبا کھڑے ہوں گے، جو اپنے ہاتھوں میں بھارت اور امریکہ کا جھنڈا لے کر ڈونلڈ ٹرمپ اور میلینیا کا استقبال کریں گے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 11:37 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.