ETV Bharat / state

Stone Missing From Taj Mahal آر ٹی آئی میں انکشاف، تاج محل سے ہر سال قیمتی پتھر غائب ہورہے ہیں۔۔ - تاج محل

آر ٹی آئی میں انکشاف ہوا ہے کہ تاج محل کی خوبصورتی میں اضافہ کرنے والے قیمتی پتھر ہر سال غائب ہو رہے ہیں، لیکن تاج محل کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لیے گمشدہ پتھروں کی جگہ نئے قیمتی پتھر نصب کیے گئے ہیں۔ Precious Stones Missing From Taj Mahal

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Dec 10, 2022, 2:21 PM IST

آگرہ: محبت کی علامت تاج محل کی خوبصورتی میں اضافہ کرنے والے قیمتی پتھر ہر سال غائب ہوتے جارہے ہیں۔ اس لیے تاج محل کی چمک اور خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لیے آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) نے گمشدہ پتھروں کی جگہ نئے قیمتی پتھر نصب کردیا ہے۔ گزشتہ سات برسوں کی بات کریں تو تاج محل میں تقریباً ڈھائی کروڑ روپے خرچ کر کے قیمتی پتھر لگائے گئے ہیں۔ Precious Stones Missing From Taj Mahal

واضح رہے کہ جب مغل بادشاہ شاہ جہاں نے محبت کی نشانی کے طور پر تاج محل بنوایا تھا تو اس کے سنگ مرمر کے جسم پر خوبصورتی کے لیے قیمتی پتھر لگوائے تھے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ تاج محل میں موجود قیمتی پتھر اب اکھڑ رہے ہیں۔ اس سلسلے میں آر ٹی آئی کارکن نے اے ایس آئی سے تاج محل سے لاپتہ قیمتی پتھروں کے بارے میں جانکاری مانگی۔ اے ایس آئی کے پبلک انفارمیشن آفیسر مہیش چندر مینا نے آر ٹی آئی کے جواب میں موزیک (جڑائی کا کام) سے غائب پتھر کو تبدیل کرنے کے بارے میں جانکاری دی۔ اس حوالے سے اے ایس آئی کی جانب سے ٹینڈر بھی جاری کیے جاتے ہیں۔ Stone Missing From Taj Mahal

اے ایس آئی کی جانکاری کے مطابق تاج محل کے مرکزی گنبد، شاہجہاں-ممتاز کے مقبرے، شاہی دروازے اور تاج محل کے دیگر حصوں سے قیمتی پتھر غائب ہوئے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ تمام مورخین نے اپنی کتابوں میں تاج محل کی خوبصورتی میں استعمال ہونے والے قیمتی پتھروں کا ذکر کیا ہے۔ کتاب 'The Taj and its Environment' میں لکھا ہے کہ تاج محل کی تعمیر میں 42 قسم کے پتھر استعمال کیے گئے۔ اس کا ذکر مولوی معین الدین نے اپنی کتاب میں قیمتی پتھر کے حوالے سے کیا ہے۔

اے ایس آئی کی طرف سے دیے گئے اعداد و شمار کے مطابق سال 2021-22 میں جنوبی اور مغربی میناروں پر 15.77 لاکھ روپے کا کام کیا گیا ہے۔ سال 2018-19 میں 51 لاکھ روپے، سال 2017-18 میں 42 لاکھ روپے، سال 2016-17 میں 20 لاکھ روپے۔ جب کہ سال 2015-16 میں 12141 روپے بتائے گئے ہیں، لیکن تاج محل کے ان لے ورک کو دیکھتے ہوئے یہ اعداد و شمار نامکمل ہیں۔

پتھر کا ناممقام تعداد
عتیق بغداد 540
فیروزہ تبت670
مونگا بھارت143
روبیبڑسان142

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.