ریاست اترپردیش کے تاریخی شہر جھانسی میں کورونا وائرس سے چھٹکارا پانے کے لیے شہر کے کئی مساجد میں دعا کا دور شروع ہو گیا ہے۔ ساتھ ہی نفل نمازیں بھی پڑھی جا رہی ہیں۔ مساجد کے اماموں نے نمازیوں کو ہدایت کی ہے کہ اب سے تمام نمازی وضو اپنے گھروں سے کرکے ہی مساجد میں آئیں گے۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے شہر کے معروف عالم دین اور جمعیت علماء ہند جھانسی اکائی کے نائب صدر مولانا فخرالدین قاسمی نے بتایا کہ تمام نمازیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے گھروں سے وضو کرکے اور صاف ستھرا لباس پہن کر مساجد میں آئیں اور نماز پڑھنے کے بعد مساجد میں نہ روکیں بلکہ اپنے گھروں کو چلے جائیں۔
ہو سکے تو بنا وجہ اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں، بار بار اپنے ہاتھوں کو دھوئیں اور سب کو ایسا کرنے کے لیے کہیں۔ نمازوں میں ملک سمیت دنیا بھر کے عوام کے لیے کورونا وائرس سے نجات کے لیے دعا کریں۔