علمائے کرام نے بتایا کہ 'شب قدر کو ہزار راتوں سے افضل سمجھا جاتا ہے، اس رات کی عبادت کا ثواب بھی عام دنوں میں کی گئی عبادات سے ہزار گنا ذیادہ ہوتا ہے۔'
رمضان کی طاق راتوں میں مسلمان پوری رات جاگ کر عبادت کر رہے ہیں اور اپنے گناہوں کی معافی مانگی۔ اس موقع پر چھوٹے بچوں نے بھی کورونا کے خاتمے کے لیے دعا مانگی۔
لاک ڈاؤن کی وجہ سے شب قدر کی عبادت گھروں میں ہی ادا کی جارہی ہے۔ اس سے بچوں میں بھی نمازوں کی طرف دلچسپی بڑھتی ہوئی نظر آئی۔