پریاگ راج: منگل کی شام گاؤں والوں کو اس بات کا علم ہوا کہ انہوں نے لاش کو گھر میں رکھا ہے تو انہوں نے اس کی اطلاع پولیس کو دی۔ موقع پر پہنچی پولیس نے یہ ہولناک منظر دیکھا تو سب کی روح کانپ گئی۔ فی الحال پولیس لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج کر لواحقین سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ ابھے راج یادو اپنے خاندان کے ساتھ کرچنا تھانہ علاقہ کے دیہا گاؤں میں رہتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ابھے راج کی بیٹی 18 سالہ دیپیکا کی 3 روز قبل مشتبہ حالات میں موت ہوئی تھی۔ 3 دن تک گھر والوں نے دیپیکا کی آخری رسومات ادا نہیں کیں جس کا علم گاؤں والوں کو منگل کو ہوا۔ معلوم ہوا ہے کہ اہل خانہ گھر کے اندر تنتر منتر کے ذریعے اپنی بیٹی کو زندہ کرنے کی کوشش کر کررہے تھے۔ Superstition in Prayagraj
گاؤں والوں کی اطلاع پر تھانہ کرچھنا کی پولیس موقع پر پہنچی تو وہاں کا منظر دیکھ کر حیران ہوگئے۔ جہاں اہلخانہ مردہ لڑکی کو فرش پر لٹا کر جھاڑ پھونک کر رہے تھے۔ پولیس کی جانب سے روکنے پر اہل خانہ نے احتجاج شروع کر دیا، تاہم پولیس نے کسی طرح لاش کو وہاں سے نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ پولیس کے مطابق لواحقین کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں ہے جس کے باعث پہلے ان کی ذہنی حالت کا جائزہ لیا جائے گا، اس کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: Arms Factory Seized in Ghaziabad: غازی آباد میں غیر قانونی اسلحہ بنانے والی فیکٹری کا پردہ فاش