ETV Bharat / state

میرٹھ کے مختلف گرودواروں میں گرونانک کے 555 ویں پرکاش کا اہتمام کیا گیا - سکھوں کے پہلے گرو گرو نانک دیو جی

گرونانک کے جنم دن کے موقعے پر میرٹھ ضلع میں واقع مختلف گرودواروں میں پرکاش کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقعے پر ان کی تعلیمات پر عمل کرنے کی بات کہی گئی۔ Gurunanak Birth Anniversary Celebration

میرٹھ کے مختلف گرودواروں میں گرونانک کا 555 وے پرکاش کا اہتمام کیا گیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 30, 2023, 2:23 PM IST

میرٹھ کے مختلف گرودواروں میں گرونانک کا 555 وے پرکاش کا اہتمام کیا گیا

میرٹھ: سکھوں کے پہلے گرو گرو نانک دیو کا آج 555واں پرکاش پرو منایا جا رہا ہے۔ سن 1469 میں کارتک پورنما کے دن گرو نانک دیو کا تالونڈی کے ننکانہ صاحب میں جنم ہوا تھا۔ کارتک پورنما کے دن ہر سال سکھ سماج کے علاوہ دیگر پنجابی فرقے سے تعلق رکھنے والے افراد بھی گرو نانک دیو کی یوم پیدائش کو پرکاش پرو کے طور پر مناتے ہیں شہر کے مختلف گردواروں میں شبد كيرتن اور بھنڈاروں کا اہتمام کیا گیا۔

اس سال گرو نانک کے 555ویں یوم پیدائش کے موقعے پر میرٹھ میں بھی آج شہر اور آس پاس کے سبھی گوردواروں میں شبد کیرتن اور اکھنڈ پاٹھ کا اہتمام کیا گیا شہر کے مشہور گردوارہ تھاپر نگر گردوارہ اور کینٹ میں واقع شیشے والے گردوارے میں گرو گرنتھ صاحب کا پاٹھ کیا گیا۔ اس موقع پر گرودوارا صاحب کے گرنتھی نے گروگرنتھ صاحب کا پاٹھ کرتے ہوئے گرو نانک کی تعلیمات اور عالم انسانیت کے لیے دیے گئے پیغامات کا ذکر کیا۔

گرو پرو کے اس خاص تہوار پر سکھ طبقے کے ہزاروں عقیدتمندوں نے گرودواروں میں آکر نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ سبھی گردواروں میں شبد کیرتن اور پاٹھ کے بعد تبرک کے طور پر لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر ضلع اور پولیس انتظامیہ کے افسران بھی شہر گرودوارے میں پہنچے اور ماتھا ٹیکا۔

یہ بھی پڑھیں:سنبھل میں اب تک 40 مذہبی مقامات سے لاؤڈ اسپیکر ہٹائے گئے

اس موقع گرونانک کی تعلیمات پر چلنے اور ان کو اپنی زندگی میں اپنانے کی بات کہی ساتھ گرونانک کی تعلیمات کسی ایک مذہب و ذات برادری کے لیے نہیں بلکہ پورے عالم انسانیت کے تھی تاکہ دنیا میں امن سلامتی کو قائم کیا جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.