سیلف ہیلپ گروپس کی خواتین کے ذریعہ سلی گئیں اسکول ڈریس کو طلبہ میں تقسیم کیا گیا اور ان خواتین کی جانب سے لگائی گئی دکان کا افتتاح کیا گیا۔
قابل غور ہے کہ حکومتی مدد اور مناسب رہبری سے ایس ایچ جی کی خواتین نے لاک ڈاؤن کے دوران مختلف پراڈکٹس تیار کئے ہیں۔ سیلف ہیلپ گروپس کو فروغ دینے کے لیے لاک ڈاؤن کے دوران پرائمری اسکول کے طلبہ کے ڈریس سینے کی ذمہ داری کی گئی تھی تاہم اس ذمہ داری کو انہوں نے بخوبی نبھایا۔
خواتین نے لاک ڈاؤن کے دوران ماسک کی سلائی کی اور سنیٹائزرز بناکر خاصی آمدنی حاصل کی۔
ایس ایچ جی کی بہتر کارکردگی کو نظر میں رکھتے ہوئے انہیں مزید فروغ کی غرض سے انتظامیہ نے ان پراڈکٹس کے مظاہرے کے لیے ایک دکان بھی مہیا کرائی ہے جہاں سے ایس ایچ جی کی خواتین اپنے پراڈکٹس کی مارکیٹنگ کرسکتی ہیں۔