ETV Bharat / state

Power Cuts In Rampur: شدید گرمی کے درمیان رامپور میں بجلی کی غیراعلانیہ کٹوتی سے لوگ پریشان - رامپور کی خبر

رامپور میں مسلسل ہو رہی بجلی چیکنگ اور بجلی چوری کے نام پر پورے علاقے کی بجلی کاٹ دی جاتی ہے، جس سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کچھ ایسے حالات بنے ہوئے ہیں۔ رامپور کے چوکی کنڈہ علاقہ جہاں گزشتہ روز بجلی چیکنگ ہوئی تھی۔ اس دوران چند گھروں میں بجلی چوری کے معاملے پکڑے گئے۔ اس کے بعد پول سے مین لائن کو کاٹ دیا گیا، جس سے پورے علاقے کی بجلی گزشتہ روز سے گل ہو گئی ہے۔Power cuts In Rampur

بجلی محکمہ نے شدت بھری گرمی میں بجلی کاٹے، عام صارفین متاثر

author img

By

Published : May 15, 2022, 9:17 PM IST

اترپردیش کے رامپور میں بجلی چوری کی چیکنگ کے نام پر کئی ہفتوں سے مسلم محلوں اور کالونیوں میں بجلی محکمہ کی چیکنگ مہم زوروں پر ہے۔ خصوصی پولیس فورس پی اے سی کے ساتھ بجلی محکمہ کے افسران کی رہائشی علاقوں میں چھاپہ ماری جاری ہے۔ 90 فیصد چوری کا بتاکر کئی کئی گھنٹوں کے لئے بجلی کٹوتی کی جا رہی ہے۔ جس سے شدید گرمی عوام اور طلبہ بری طرح متاثر ہیں۔Power cuts In Rampur

بجلی محکمہ نے شدت بھری گرمی میں بجلی کاٹے، عام صارفین متاثر

رامپور میں مسلسل ہو رہی بجلی چیکنگ اور بجلی چوری کے نام پر پورے علاقے کی بجلی کاٹ دی جاتی ہے، جس سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کچھ ایسے حالات بنے ہوئے ہیں۔ رامپور کے چوکی کنڈہ علاقہ جہاں گزشتہ روز بجلی چیکنگ ہوئی تھی۔ اس دوران چند گھروں میں بجلی چوری کے معاملے پکڑے گئے۔ اس کے بعد پول سے مین لائن کو کاٹ دیا گیا، جس سے پورے علاقے کی بجلی گزشتہ روز سے گل ہو گئی ہے۔ مقامی لوگوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ یہاں تقریباً 400 سے 500 مکانات ہیں جہاں گزشتہ روز سے بجلی نہیں آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی نہ آنے کی وجہ سے ان کو شدید گرمی میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

وہیں انہوں نے بتایا کہ بچوں کے امتحانات چل رہے ہیں۔ ایسے میں اگر ان کے بچے کس طرح تیاری کر سکتے ہیں۔ اس دوران مقامی لوگوں نے اپنے بجلی کے بلوں کی رسیدیں دکھاتے ہوئے کہا کہ جب وہ مسلسل اپنا بل جمع کر رہے ہیں تو پھر بجلی کاٹ کر انہیں کیوں سزا دی جا رہی ہے۔ اس دوران معروف سماجی کارکن فواد خان نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بجلی محکمہ غیر قانونی طریقہ سے بجلی چیکنگ کے نام پر عام لوگوں کو ہراساں کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چند غلط لوگوں کی وجہ سے پورے علاقے کے لوگوں کی بجلی کاٹ دینا کون سا قانون ہے؟
وہیں درجہ 10ویں کی طالبہ فاطمہ زہرا نے کہا کہ ان کے امتحانات چل رہے ہیں اور بجلی نہیں ہونے کی وجہ سے وہ اپنی تیاری نہیں کر پا رہے ہیں۔ اب دیکھنا ہوگا کہ چند لوگوں کے غلط طور سے بجلی استعمال کرنے کا خمیازہ عام صارفین کو کب تک برداشت کرنا ہوگا اور رامپور کے عام صارفین کو بجلی کب اور کیسے مہیہ ہو سکے گی۔
یہ بھی پڑھیں: Protest against power crisis in Udhampur: ادھمپور میں بجلی پانی کے بحران پر نکالی گئی ریلی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.