پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ چھلولر گاؤں باشندہ سشیل کمار(16) نویں جماعت کا طالب علم تھا۔ اہل خانہ کا الزام ہے کہ فیس جمع نہ ہونے پر پرنسپل نے اس کی پٹائی کی تھی۔ جس سے وہ کافی دلبرداشتہ تھی اور جمعہ کی رات اس نے پھانسی لگا لی۔
اسی گاؤں کے رامکشور ورما کی بیٹی روشنی عرف کوتا(14) نے نامعلوم وجوہات کی وجہ سے جمعہ کی رات اس وقت پھانسی لگا کر خودکشی کرلی جب گھر پر کوئی بھی موجود نہیں تھا۔ذرائع نے بتایا کہ سنیچر کو دونوں لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔پولیس معاملے کی جانچ کررہی ہے۔