ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں اس مرتبہ کسان آلو کی کاشت کو زیادہ ترجیح دے رہے ہیں، اس وجہ سے آلو کے بیج کی مانگ میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، آلو کا بیج مہنگا ہونے کے باوجود تیزی سے فروخت ہو رہا ہے، عالم یہ ہے کہ اس مربتہ محکمہ باغبانی کا آلو بیج بھی محض چند روز میں ہی فروخت ہو گیا ہے۔
دراصل رواں برس کسانوں کو آلو کی اچھی قیمت حاصل ہوئی ہے، پھٹکر بازار میں اس بار آلو 50 روپے کی قیمت تک فروخت ہو رہا ہے اس وجہ سے اس دفعہ کسانوں کی پہلی پسند آلو کی کاشت بن گئی ہے، مسئلہ یہ بھی ہے کہ گزشتہ برس ہوئی بارش سے آلو کی پیداوار بھی کم ہوئی تھی جس کی وجہ سے کسانوں کے پاس بیج بھر کا آلو نہیں ہے اور کسان باہر سے بیج خرید رہے ہیں، جو مہنگا بھی ہے اور کم بھی۔
وہیں آلو بیج کی مانگ زیادہ ہونے سے محکمہ باغبانی کا آلو بیج بھی محض دو دوز میں ہی فروخت ہو گیا ہے، حالانکہ گزشتہ برس آلو کے بیج کی مانگ میں کمی کی وجہ سے کئی کوئنٹل سے بھی زائد آلو سڑ گیا تھا، اس طرس ضلع کو 300 کوئنٹل آلو بیج الاٹ ہوا ہے، جس میں سے 150 کوئنٹل آلو کا بیج آچکا ہے اور وہ چند روز میں ہی فروخت ہو گیا ہے۔