ETV Bharat / state

Atique Son Encounter عتیق کے فرزند اسد کی لاش آج پریاگ راج لائی جائے گی، تدفین کی تیاری - اسد کے تدفین کی تیاری

جمعرات کا دن سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد کے لیے سب سے تکلیف دہ دن ثابت ہوا۔ دوپہر کو عدالت میں جب ان کے ریمانڈ پر وکلاء کے درمیان بحث جاری تھی اسی دوران کمرہ عدالت میں عتیق احمد کو اپنی زندگی کی سب سے افسوسناک خبر ملی کہ عتیق کے فرزند اسد اور ایک دیگر ملزم غلام کا انکاؤنٹر کردیا گیا ہے۔ وہیں اسد کی تدفین کے لیے تابوت منگوایا گیا ہے۔ قبرستان میں قبریں کھودنے کا کام جاری ہے۔

Atique Son Encounter
Atique Son Encounter
author img

By

Published : Apr 14, 2023, 9:55 AM IST

Updated : Apr 19, 2023, 2:15 PM IST

عتیق کے فرزند اسد کی لاش آج پریاگ راج لائی جائے گی، تدفین کی تیاری

پریاگ راج: اترپردیش کے سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد اور ان کے چھوٹے بھائی خالد عظیم عرف اشرف کو جمعرات کو پریاگ راج پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔ پولیس دونوں بھائیوں کو نینی سنٹرل جیل سے اپنی تحویل میں لے کر دھومان گنج تھانے پہنچی۔ رات کو عتیق اور اشرف کو دھوم گنج تھانے میں رکھ کر پولس نے ان سے کئی سوال پوچھے۔ حراستی ریمانڈ کے دوران پولیس نے نہ صرف امیش پال قتل کیس سے متعلق سوالات کئے بلکہ پولیس نے دونوں سے ان کے پاکستان کنکشن کے بارے میں سوالات کے جوابات بھی مانگے۔ وہیں جھانسی میڈیکل کالج میں جمعرات کی رات دیر گئے عتیق کے فرزند اسد اور ایک دیگر ملزم غلام کا پوسٹ مارٹم کیا گیا۔ دونوں کی لاشوں کو آج پریاگ راج لایا جائے گا۔ بتایا جا رہا ہے کہ عتیق احمد جنازے میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

عتیق کی آنکھیں نم ہوگئیں:عتیق احمد کو جیسے ہی اپنے بیٹے کی موت کا پتہ چلا عتیق کی آنکھیں اشکبار ہوگئیں۔ اس دوران انہیں عدالت سے باہر لے جا کر نینی سنٹرل جیل بھیج دیا گیا۔ عدالت کا فیصلہ عتیق احمد کے جیل جانے کے ڈھائی گھنٹے بعد آیا۔ عدالت نے عتیق احمد کو 17 اپریل کی شام 5 بجے تک پولیس ریمانڈ رکھنے کا حکم دیا۔ اس کے بعد رات کو ہی پولیس نے عتیق کو اپنی تحویل میں لے کر جیل پہنچا دیا۔ نوجوان بیٹے کی موت کی اطلاع ملنے کے چند گھنٹے بعد ہی پولیس نے انہیں جیل سے تحویل میں لے کر پوچھ گچھ شروع کردی۔

اسد کی تدفین آج شام کی جائے گی

اسد کی تدفین کے لیے تابوت منگوایا گیا ہے۔ قبرستان میں قبریں کھودنے کا کام جاری ہے۔ میت شام کو حوالے کر دی جائے گی۔ عتیق احمد کے تیسرے بیٹے اسد کی میت ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کی جائے گی۔ اس کے لیے کسری مساری علاقے کے قبرستان میں قبریں کھودنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ اسد کی قبر 4 مزدوروں کی مدد سے کھودی جا رہی ہے، اسد کو عتیق احمد کے والد حاجی فیروز احمد کی قبر کے قریب سپرد خاک کیا جائے گا۔

بتایا جا رہا ہے کہ کسری مساری علاقے کے اس قبرستان میں عتیق کے آباؤ اجداد کی قبر بھی بنی ہوئی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ قبرستان کی دیکھ بھال کرنے والی کمیٹی نے ہی قبریں کھودنے کا کام شروع کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ عتیق کے ٹوٹے ہوئے گھر کے باہر جنازہ لے جانے کی تیاریاں بھی جاری ہیں۔

عتیق احمد کے آبائی گھر کے باہر کچھ کرسیاں لگائی گئی ہیں جہاں چند لوگ آتے جاتے رہتے ہیں۔ تاہم عتیق احمد کے خاندان کا کوئی فرد گھر اور قبرستان نہیں گیا۔ آس پاس رہنے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ میت آنے کے بعد عتیق کے اہل خانہ کے قریبی رشتہ دار جنازے میں شرکت کریں گے۔

مزید پڑھیں:Shafiqur Rahman Barq on Asad Encounter یہ قانون نہیں ظلم ہے، اسد کے انکاؤنٹر شفیق الرحمن برق کا تبصرہ

وہیں دوسری طرف جمعرات کی شام عدالت نے عتیق احمد اور اشرف کو پولیس کی تحویل میں رکنے کا حکم دیا، جس کے بعد عدالت کے حکم پر پولیس کی ٹیم رات کو ہی نینی سنٹرل جیل پہنچی اور قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد پولیس نے عتیق اور اشرف کو اپنی تحویل میں لے دھومان گنج تھانے پہنچی ۔

اس کے ساتھ ہی پولیس قافلے کے پیچھے آنے والی میڈیا کی گاڑی کو تھانے کے قریب روک دیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی تھانے کے سامنے رکاوٹیں لگا کر سب کو آگے جانے سے روک دیا گیا۔ آپ کو بتا دیں کہ اس تھانے میں امیش پال کے قتل کا مقدمہ بھی درج ہے۔

Last Updated : Apr 19, 2023, 2:15 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.