بارہ بنکی میں ایک بی جے پی رہنما کی موت پر اظہار تعزیت میں دارا سنگھ چوہان نے کہا کہ حکومت کا نئے ٹریفک قوانیں نافذ کرنے کا مقصد سڑک حادثات کو کم کرنا تھا، لیکن نئے قوانین آنے کے بعد عوام کو کافی پریشانی ہو رہی ہے۔
ہماری حکومت جمہوری نظام میں عقیدہ رکھتی ہے۔ کئی ریاستوں سے نئے قوانین پر آواز بلند ہوئی ہیں، تو حکومت ان کی وجہ سے اور عوامی مفاد کے لیے اپنا فیصلہ واپس لینے پر غور کرے گی۔
دوسری جانب پریرنا ایپ پر ریاست میں جاری تنقید کے بعد دارا سنگھ چوہان نے کہا کہ اس ایپ کے اگر ٹیچر مخالف بھی ہیں تو کئی حامی بھی ہیں۔ اس لئے اس پر وزیر اعلی غور کر رہے ہیں۔