اترپردیش کے 9 اضلاع میں آج صبح سے چوتھے مرحلہ کے تحت ووٹنگ کا آغاز ہوگیا۔ چوتھے مرحلے کی انتخابات کے لیے سوموار کو ہی اشتہاری مہم پر پابندی لگا دی گئی تھی 9 اضلاع ضلع کے 59 اسمبلی نشستوں پر پولنگ ہورہی ہے۔ اس مرحلے میں پولنگ کے لیے پولیس انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے سخت بندوبست کیے گئے ہیں اس میں سے 700 سی آر پی ایف کی ٹکڑیاں تعینات کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ ڈرون کیمرے سے نگرانی کی جا رہی ہے۔ سبھی حساس پولنگ مرکز پر کی نشاندہی کر سخت سیکورٹی کے بندوبست کیے گئے ہیں۔ Polling underway for the fourth phase of UP Polls 2022
اس مرحلے میں کئی قدآور رہنما بھی انتخابی میدان میں ہیں جن میں اتر پردیش میں قانون وزیر برجیش پاٹھک ،شہری ترقیاتی وزیر اشوتوش ٹنڈن، سابق وزیر ابھیشیک مشرا، روی داس ملہوترا سابق رکن پارلیمان سشیلا سروج، ای ڈی سے ملازمت ترک کر راجیشور سنگھ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ہردوئی سے نریش اگروال کے بیٹے بھی نتن اگروال کال بھی انتخابی میدان میں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
یوپی اسمبلی انتخابات: چوتھے مرحلے کی پولنگ میں مسلم امیدواروں کی تفصیلات
چوتھے مرحلے میں 59 سیٹوں پر مجموعی طور پر 624 امیدوار میدان میں ہیں جس میں 61 مسلم امیدوار ہیں جو کُل امیدواروں کا 9.8 فیصد ہے۔ اس مرحلے میں 91 خواتین امیدوار ہیں جس میں 10 مسلم خواتین ہیں جو کُل خواتین امیدواروں کا 11 فیصد ہے۔ اس مرحلے میں 9 اسمبلی حلقے ایسے ہیں جہاں سے دو-دو مسلم امیدوار میدان میں ہیں۔