ETV Bharat / state

UP Assembly Elections: مرادآباد میں سیاسی پوسٹرز ہٹائے جارہے - اترپردیش انتخابات تاریخ کا اعلان

الیکشن کمیشن آف انڈیا کی طرف سے اترپردیش سمیت 5 ریاستوں میں انتخابی تاریخوں کے اعلانات کے بعد ریاست اتر پردیش میں ضابطہ اخلاق نافذ ہونے کے بعد ضلع انتظامیہ نے شہروں میں لگے سیاسی پوسٹر کو ہٹانے کا کام شروع کر دیا ہے۔ Assembly Election Dates in Five States Announced

مرادآباد میں سیاسی پوسٹرز ہٹائے جارہے
مرادآباد میں سیاسی پوسٹرز ہٹائے جارہے
author img

By

Published : Jan 9, 2022, 9:34 AM IST

آئندہ اسمبلی انتخابات کے تاریخوں کے اعلان کے بعد ریاست اتر پردیش کی مرادآباد ضلع انتظامیہ نے شہر کے ہر گلی محلوں میں لگے پوسٹر اور بینرز کو ہٹانے کا کام شروع کر دیا ہے۔Political posters removed in Moradabad

جیسے ہی الیکشن کمیشن نے ریاستی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کیا تو اس کے کچھ ہی وقت بعد مرادآباد ضلع انتظامیہ نے سیاسی پوسٹر ہٹانا شروع کردیا۔

مرادآباد میں سیاسی پوسٹرز ہٹائے جارہے

سٹی مجسٹریٹ ایم پی سنگھ نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ 'ریاستی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہونے کے بعد ہی ریاست میں ضابطہ اخلاق ‏نافذ ہو چکی ہے اسی وجہ سے شہر میں لگے سیاسی پوسٹر اور بینرز کو ہٹایا جا رہا ہے۔'

انہوں نے مزید جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ 'گھروں کی دیواروں پر سیاسی پوسٹر لگانے کے لیے مکان مالک کی اجازت لینی ہوگی بغیر اجازت کی کوئی بھی سیاسی پوسٹر نہیں لگایا جا سکتا۔'

یہ بھی پڑھیں: پانچ ریاستوں میں سات مراحل میں ہوں گے اسمبلی انتخابات

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے اترپردیش، اتراکھنڈ، پنجاب، منی پور اور گوا میں اسمبلی الیکشن کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ سات مراحل میں اسمبلی انتخابات ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.