ETV Bharat / state

Policeman Suspended کشی نگر میں خاتون سے بدسلوکی کرنے کے الزام میں داروغہ معطل

author img

By

Published : Sep 5, 2022, 5:32 PM IST

ضلع کشی نگر میں اغوا کے الزام میں مغویہ کی تلاش کے دوران ایک داروغہ کے ذریعہ ملزم کی ماں کے ساتھ بدسلوکی کرنے کی پاداش میں ایس پی نے داروغہ کو معطل کردیا۔ Policemen Suspended in Kushinagar

کشی نگر میں خاتون سے بدسلوکی کرنے کے الزام میں داروغہ معطل

کشی نگر: ریاست اترپردیش کے ضلع کشی نگر میں اغوا کے الزام میں مغویہ کی تلاش کے دوران ایک داروغہ کے ذریعہ ملزم کی ماں کے ساتھ بدسلوکی کرنے کے پاداش میں ایس پی نے داروغہ کو معطل کردیا ہے۔ پولیس نے پیر کو بتای اکہ ضلع کے اہرولی بازار تھانہ علاقے کے اسنا گاؤں میں اغوا کے ملزم شخص کی تلاش میں پہنچے داروغہ نے ملزم کی ماں کے ساتھ بدسلوکی کی۔ Policemen Suspended in Kushinagar

اس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ اس پر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس دھول جیسوال نے داروغہ سنیل سنگھ کو معطل کردیا۔ جیسوال نے کہا کہ اس معاملے کی جانچ کرائی جارہی ہے۔ اسنا باشندہ ایک خاتون نے بتایا کہ اس کا بیٹا فروی مہینے میں کسی بات سے ناراض ہوکر گھر سے کہیں چلا گیا تھا۔ اس کے کچھ دنوں بعد گاؤں کی لڑکی بھی لاپتہ ہوگئی۔

خاتون کا کہنا ہے کہ لڑکی کے گھروالوں نے اس کے بیٹے پر قتل کا مقدمہ درج کیا ہے ۔ معاملے کی جانچ کررہے داروغہ سنیل سنگھ یکم ستمبر کو جانچ کرنے خاتون کے گھر پہنچ کر اس کے بیٹے کے بارے میں جانکاری لینے لگے۔ خاتون نے کہا کہ اس کے ڈانٹنے سے بیٹا ناراض ہوکر گھر سے چلا گیا ہے۔ اسی بات کو سن کر داروغہ ناراض ہوگئے۔ انہوں نے خاتون کے لئے ناشائستہ زبان کا استعمال شروع کردیا۔ وہ غصے میں پورے کنبے کو ٹھیک کرنے کی دھمکی دے کر چلے گئے۔ خاتون کے ساتھ داروغہ کی بدسلوکی کرنے کا ویڈیو کسی نے بنالیا۔

یہ بھی پڑھیں: Mubarakpur Police Sub-Inspector Suspended: ایس ایچ او پر الزام لگانے والا سب انسپکٹر معطل

ہفتہ سے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ویڈیو ماہ اپریل کا ہے۔ جبکہ متاثرہ خاتون لوگوں کو بتارہی ہے کہ یکم ستمبر کو داروگہ اس کے گھر پہنچے تھے۔ اتوار کو ویڈیو وائرل ہونے پر ایس پی کے علم میں آیا۔ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے انہوں نے داروغہ کو معطل کردیا ہے۔ اس ضمن میں اہرولی ایس ایچ او پنکج کمار گپتا ن کہا کہ اپریل میں داروگہ جانچ کرنے خاتون کے گھر گئے تے۔ نوجوان پر اغوا کا مقدمہ درج ہے۔ اسکی تلاش جاری رہے۔وہیں جیسوال نے بتایا کہ ویڈیو کی بنیاد پر داروگہ کے خلاف کاروائی ہوئی ہے۔ داروگہ کو معطل کردیا گیا ہے۔معاملے کی جانچ کا حکم دیا گیا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.