ضلع مظفر نگر کے پان منڈی اور دال منڈی میں ، سٹی مجسٹریٹ نے پولیس کے ساتھ غیرقانونی طور پر پٹاخے فروخت کرنے والے تاجروں کی دکانوں پر چھاپہ مارا۔
اس سے پٹاخوں کے تاجروں میں افرا تفری پیدا ہوگئی۔
دیوالی کا تہوار نزدیک ہے۔اس کے لئے ضلعی انتظامیہ مستقل طور پر حرکت میں ہے۔
ضلع میں غیر قانونی طور پر فروخت ہونے والے پٹاخوں پر چھاپے مارے جارہے ہیں ۔
وہیں جن لوگوں کے پاس پٹاخے فروخت کرنے کا لائسنس ہے ، ان لوگوں کی دکانوں کے رجسٹر کو بھی چیک کیا جا رہا ہے۔
سٹی مجسٹریٹ ابھیشیک کمار نے بتایا کہ انہیں مسلسل شکایات موصول ہورہی تھی کہ دال ممنڈی اور پان منڈی وغیرہ جیسے علاقوں میں پٹاخے غیر قانونی طور پر فروخت ہورہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ پٹاخوں کے فروخت کرنے والی کے پاس پٹاخوں کا لائسنس تک نہیں ہے۔ اس لے چھاپہ مار کر غیر قانونی طور پر فروخت ہونے والے پٹاخوں کو ضبط کر لیا ہے۔
پولیس اہلکار کی جانب سے مزید کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔