نوئیڈا:ریاست اترپردیس کے نوئیڈا کے سیکٹر 63 میں پولیس نے گائے اسمگلر کے شبہ میں نظام الدین کو گولی مار دی جو فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا۔ اس سے پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ زخمی شخص کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔Police Shot Nizamuddin On the Charge Of Cow Smuggling In Noida In Uttar Pradesh
پولیس کے مطابق تھانہ پولیس نے تین ماہ قبل گائے کے ذبیحہ میں ملوث گینگ کا انکشاف کرتے ہوئے کئی اسمگلروں کو گرفتار کیا تھا۔ ملزمان مختلف مقامات پر گائے اسمگل کر رہے تھے۔ ملزم نظام الدین اس کیس میں مطلوب تھا۔ شام کو پولیس کو اطلاع ملی کہ ملزم ایف این جی روڈ پر کسی واردات کو انجام دینے کے لئے گھوم رہا ہے۔ اس کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس کو دیکھتے ہی ملزم موٹر سائیکل پر فرار ہو گیا، جب پولیس نے اسے رکنے کو کہا تو اس نے فائرنگ کردی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم زخمی ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں:Police Arrest Youth مظفر نگر میں بکری کے ساتھ بدفعلی کرنے والا نوجوان گرفتار
پولیس نے مزید کہاکہ پوچھ گچھ کے دوران اس کی شناخت امروہہ کے تھانہ ڈیڈولی کے جویا گاؤں کے رہنے والے نظام الدین کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے اسے زخمی حالت میں ضلع اسپتال میں داخل کرایا۔ پولیس نے اسمگلر کے قبضے سے ایک پستول، کارتوس اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل برآمد کر لی ہے۔Police Shot Nizamuddin On the Charge Of Cow Smuggling In Noida In Uttar Pradesh