ڈائل 112 پر اطلاع ملی کہ نوئیڈا کے تھانہ سیکٹر 49 میں دو موٹرسائیکل سوار شرپسندوں نے موبائل چھین لیا ہے۔ اطلاع پر فوری علاقہ کی گھیرا بندی کی گئی۔ محاصرے کے دوران شرپسندوں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
جوابی کارروائی میں ایک بدمعاش ابرار ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہو گیا جبکہ ایک بدمعاش اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جائے وقوع سے فرار ہوگیا۔
گرفتار بدمعاش کے قبضے سے ایک پلسر موٹرسائیکل، ایک پستول 315 بور ، دو زندہ کارتوس، ایک کھوکھا کارتوس اور ایک لوٹا ہوا موبائل فون اور پرس برآمد ہوا ہے۔ گرفتار ملزم کے خلاف دیگر اضلاع میں ایک درجن سے زائد مقدمے درج ہیں۔