ETV Bharat / state

پولیس کو وکاس کے دیگر بارہ ساتھیوں کی تلاش - Additional Inspector General of Police Prashant Kumar

کانپور کے چوبے پور علاقے میں 8 پولیس اہلکاروں کے قتل کے کلیدی ملزم وکاس دوبے کے پولیس انکاؤنٹر میں مارے جانے کے بعد اب پولیس کو اس کے دیگر 12 ساتھیوں کی تلاش ہے۔

پولیس کو اب وکاس کے 12 دیگر ساتھیوں کی ہے تلاش

author img

By

Published : Jul 10, 2020, 5:11 PM IST

لکھنؤ: اترپردیش میں ضلع کانپور کے چوبے پور علاقے میں 8 پولیس اہلکاروں کے قتل کے کلیدی ملزم وکاس دوبے کے پولیس انکاؤنٹر میں مارے جانے کے بعد پولیس کو اب اس کے دیگر 12 شاطر ساتھیوں کی تلاش ہے۔ ان تمام پر بکرو گاؤں میں دردناک واردات کو انجام دینے کا الزام ہے۔

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس پرشانت کمار نے جمعہ کو میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ بکرو پور واقعہ کو انجام دینے کے معاملے میں 21 افراد کو نامزد کیا گیا تھا جبکہ 60 تا 7 نامعلوم افراد پولیس کے رڈار پر ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 'وکاس دوبے سمیت چھ نامزد ملزمین مختلف انکاؤنٹر میں مارے جا چکے ہیں جبکہ دیگر تین کو گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 21میں سے باقی بچے 12ملزمین کی تلاش ہے امید ہے کہ انہیں بھی جلد ہی گرفتار کرلیا جائےگا۔

کمار نے بتایا کہ کلیدی ملزم وکاس دوبے کو جمعرات کو اجین میں گرفتار کیا گیا تھا۔پولیس اور ایس ٹی ایف کی ٹیم اسے لے کر کانپور آرہی تھی تبھی بھونتی کے نزدیک پولیس گاڑی پلٹ گئی۔ اس درمیان وکاس ایک زخمی سپاہی کی پستول لے کر فرار ہونے لگا۔

اس دوران پولیس نے اسے خودسپردگی کی وارننگ دی لیکن اس نظر انداز کرتے ہوئے وکاس نے پولیس ٹیم پر گولی چلادی جس میں مقامی پولیس کے چار جوان اور دو ایس ٹی ایف کے جوان زخمی ہوگئے۔

پولیس کی جوابی کاروائی میں وکاس شدید طور سے زخمی ہوگیا۔ اسے علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.