ریاست اترپردیش میں ضلع بجنور کے محلہ قصابان علاقے میں ایک نوجوان کی لاش ملی ہے ،جس کی شناخت محلے کا گوشت تاجر ناظم کے طور پر ہوئی ہے۔
اطلاع کے مطابق پولیس نے اس معاملے کی تفتیش کرتے ہوئے دو ملزمین کو حراست میں لیا ہے ۔
پولیس نے حراست میں لئے گئے ملزمین سے جب ناظم کے قتل سے متعلق پوچھ گچھ کی تو انہوں نے بتایا کہ مہلوکین ناظم ان کے بیوی بہن کے ساتھ چھیڑکھانی کرتا تھا ، جس سے تنگ آکر ہم لوگوں نے یہ قدہ اٹھایا اور بیلٹ سے ناظم کا گلہ گھوٹ دیا ۔
فی الحال پولیس نے دونوں ملزمین کو سنگین دفعات تحت ایف آئی آر درج کرکے جیل بھیج دیا ہے ،جبکہ لاش کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال بھیج دیا ہے۔