ETV Bharat / state

پولیس نے خاتون کے قتل کا انکشاف کیا، شوہر گرفتار

پولیس نے خاتون کے قتل کا انکشاف کرتے ہوئے اس کے شوہر کو گرفتار کیا ہے، گرفتار ملزم کے پاس سے قتل کی واردات میں استعمال کئے گئے غیر قانونی طمنچہ بھی برآمد کر لیا ہے۔

پولیس نے بیوی کے قتل کا انکشاف کیا، شوہر گرفتار

author img

By

Published : Dec 2, 2020, 10:42 PM IST

ریاست اترپردیش کے رامپور میں پولیس نے ایک خاتون کے قتل کا انکشاف کرتے ہوئے اس کے شوہر کو گرفتار کیا ہے، گرفتار ملزم کے پاس سے قتل کی واردات میں استعمال کئے گئے غیر قانونی طمنچہ بھی برآمد کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق رامپور کے تھانہ پٹوائی علاقہ کے نسوا گاؤں کے رہائشی پریم سنگھ نے گزشتہ دنوں تھانہ میں ایک تحریری اطلاع دی تھی جس میں اس نے کہا تھا کہ 24 کی شب کسی نامعلوم شخص نے اس کی بیوی چمپا دیوی کو گولی مارکر قتل کر دیا ہے۔

ویڈیو

اس تعلق سے پولیس نے معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کی تو مقتولہ کا شوہر پریم سنگھ ہی قاتل نکلا جس کے بعد پولیس نے اسے گرفتار کرلیا، شوہر پریم سنگھ کی نشاندھی پر قتل میں استعمال کیا گیا طمنچہ بھی کھیت سے برآمد کرلیا گیا۔

اس دوران پولیس کی پوچھ گچھ میں گرفتار ملزم پریم سنگھ نے بتایا کہ سال 2016 میں میرے نسبتی بھائی کا قتل ہو گیا تھا اور اس کے اگلے دن اس کی بیوی کا بھی قتل ہو گیا تھا۔ جس میں بھرت سنگھ، مہاویر، ویرپال پریم سنگھ کئی ماہ تک جیل میں رہے تھے۔ میں اس وقت سے ضمانت پر باہر ہوں۔

خواتین کو پریشان کرنے پر پولیس نے گولی چلائی

ملزم نے بتایا کہ مقدمہ کی پیروی کے دوران کافی پیسہ خرچ ہو گیا۔ میں نے اپنی اہلیہ سے کئی مرتبہ کہا کہ وہ اپنے گھر سے پیسے لاکر مجھے دے۔ میری اہلیہ اپنے گھر جاتی تھی لیکن اس کے گھر والے اسے پیسہ نہیں دیتے تھے۔ مائیکے جانے کو لے کر میرا اور میری اہلیہ کا کئی مرتبہ جھگڑا بھی ہوا اور میں نے اس کے ساتھ مارپیٹ بھی کی۔

تقریباً ایک برس قبل میرے مہلوک نسبتی بھائی کی بیٹی ہمارے یہاں آئی تھی۔ اسی دوران میرے اس سے ناجائز تعلقات قائم ہوگئے۔ اس بات کا میری اہلیہ کو علم ہو گیا تھا۔میری اہلیہ نے میرے نسبتی بھائی کی بیٹی کو اس کے گھر بھجوا دیا۔ اس بات کو لےکر بھی ہم دونوں کے درمیان روز بروز جھگڑے کافی بڑھنے لگے۔ میں روز روز کے جھگڑوں سے تنگ آکر 24 نومبر کی دیر شب تقریباً 01:30 بجے اپنی اہلیہ کو گولی مارکر قتل کر دیا اور دروازے کو بند کرکے کھیت میں دھان جھاڑنے کے لئے چلا گیا۔ اور طمنچے کو میں نے کھیت کے کونے میں لگی دھان کی پرال میں چھپا دیا تھا۔ قتل کے بعد میرا مقصد اپنی سسرال والوں کو پھنسانے کا تھا۔

بہرحال ملزم کے خلاف مقدمہ 263/20 دفعہ 3/25 آرمز ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.