کانپور: اتر پردیش کے کانپور کے سیساماؤ اسمبلی سے سماج وادی پارٹی کے ایم ایل اے عرفان سولنکی کی پریشانیاں رکنے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ عرفان سولنکی کے خلاف مزید تین معاملات درج کرکے پولیس نے ایم ایل اے، ان کے بھائی رضوان سولنکی سمیت پانچ افراد کے خلاف گینگسٹر کارروائی کی ہے۔ ایم ایل اے سولنکی فی الحال مہاراج گنج جیل میں بند ہیں۔ خیال رہے کہ ایم ایل اے سولنکی کو جاجماؤ تھانہ علاقے کی ڈیفنس کالونی میں واقع ایک خاتون کے گھر میں آتشزدگی کے الزام میں سیکورٹی وجوہات کی بنا پر مہاراج گنج جیل منتقل کیا گیا ہے اور دوسری طرف کانپور پولیس نے پیر کو ایم ایل اے کے خلاف جاجماؤ اور گوالٹولی تھانہ میں مزید دو نئے معاملات سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ MLA Irfan Solanki in Maharajganj Jail
اس میں ایس پی ایم ایل اے، ان کے بھائی رضوان سولنکی، شوکت پہلوان، اسرائیل آٹے والا اور محمد شریف کے خلاف گینگ بناکر زمین پر قبضہ کرنے، بھتہ خوری، زمینوں پر قبضے اور پولیس اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی کے معاملات درج کیے گئے ہیں، تمام کے خلاف گینگسٹر کارروائی کی گئی ہے۔ جوائنٹ کمشنر آنند پرکاش تیواری نے کہا کہ ایم ایل اے سولنکی کے خلاف مزید تین کیس درج کیے گئے ہیں اور اسی ایم ایل اے سمیت پانچ لوگوں کے خلاف گینگسٹر کارروائی کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: MLA Irfan Solanki Shifted to Maharajganj Jail رکن اسمبلی عرفان سولنکی مہاراج گنج جیل منتقل
اس کارروائی میں ایس پی ایم ایل اے عرفان سولنکی کے خلاف تین نئے کیس درج کیے گئے ہیں۔ ان معاملات میں دفعہ 156/22، دفعہ 386، 419، 420، 427، 504 اور دفعہ 147، 188، 269، 270 اور 332 کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ جوائنٹ کمشنر آف پولیس آنند پرکاش تیواری نے پیر کو ایک پریس کانفرنس میں یہ جانکاری دی۔ انہوں نے بتایا کہ جاجماؤ تھانے میں دو اور گوالٹولی تھانے میں ایک معاملہ درج کیا گیا ہے۔
یو این آئی