ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں یوم آئین پر مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر تمام حکومتی دفاتر میں افسران اور ملازمین نے آئین کی ابتدائیہ کو پڑھ کر دوہرایا اور آئین میں ملے حقوق پر عقیدہ رکھتے ہوئے ان کو اپنی زندگی میں عمل کرنے کا عزم لیا۔
واضح ہو کہ پولیس سپرنٹنڈنٹ دفتر کے احاطے میں ایس پی ڈاکٹر اروند چترویدی نے تمام پولیس اہلکاروں اور پولیس ملازمین کے ہاتھ اٹھا کر آئین کی ابتدائیہ کو دوہرایا۔ اس کے بعد آئین میں حاصل آزادی، خیالات کے اظہار کے حق کے ساتھ تمام حقوق پر عقیدہ رکھتے ہوئے اسے پروفیشنل اور ذاتی زندگی میں عمل کرنے کی حلف دلائی۔
یہ بھی پڑھیں: 'شادی تقریب کے لیے پولیس اجازت کی ضرورت نہیں'
اس موقع پر پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اروند چترویدی نے پولیس اہلکاروں سمیت ضلع کے تمام عوام کو یوم آئین پر خصوصی مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ ملک کے تمام باشندوں کو آئین سے ملے حقوق اور آزادی کی قدر کرتے ہوئے وہ بھی انہیں اپنی ذاتی زندگی میں عمل کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔ جس سے ایک بہتر ملک کی تعمیر ہو سکے۔