نوئیڈا کے فلیکس اسپتال میں پولیس اہلکاروں کو کورونا ویکسین لگائی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ پولیس اہلکاروں کا مفت جسمانی چیک اپ بھی کیا گیا جس میں ان کے گردے، دل، جگر، ذیابیطس اور خون کی جانچ بالکل مفت کی گئی۔
کورونا ویکسین لینے کے لیے پولیس اہلکار جوش و خروش کے ساتھ اپنی باری کا انتظار کرتے نظر آئے۔ 81 پولیس اہلکاروں نے ویکسین کا فائدہ اٹھایا اور کسی میں کوئی مضر اثرات دیکھنے کو نہیں ملے۔
![فیلکس اسپتال میں پولیس اہلکاروں کو ویکسین لگائی گئی](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/policeofficerswerevaccinatedagainstcoronavirus-vis-up-noida-upurc10001_12022021111412_1202f_1613108652_168.jpg)
فلیکس اسپتال کے چیئرمین ڈاکٹر ڈی کے گپتا نے بتایا کہ یہ کورونا واریئرز اپنے ملک میں بنی ویکسین کو لگوانے کے لئے بڑے جوش و خروش سے اپنی باری کا انتظار کر رہے تھے۔ کورونا کے مشکل وقت میں ان کی کوششیں ناقابل بیان ہے۔
![فیلکس اسپتال میں پولیس اہلکاروں کو ویکسین لگائی گئی](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/policeofficerswerevaccinatedagainstcoronavirus-vis-up-noida-upurc10001_12022021111412_1202f_1613108652_313.jpg)
![فیلکس اسپتال میں پولیس اہلکاروں کو ویکسین لگائی گئی](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/policeofficerswerevaccinatedagainstcoronavirus-vis-up-noida-upurc10001_12022021111412_1202f_1613108652_942.jpg)
انہوں نے کہا کہ ہم ملک کے تمام کووڈ واریئرز کو سلام پیش کرتے ہیں، جنہوں نے اپنے گھروالوں کو اکیلا چھوڑ کر ملک کی حفاظت کے لیے ہر وقت کھڑے رہے۔ انہوں نے مرکزی حکومت کا بھی شکریہ ادا کیا۔