مغربی اترپردیش کے مظفر نگر ضلع میں لوٹ مار کی واردات کو انجام دیے کر فرار ہونے کی کوشش کرنے والے شرپسندوں اور پولیس کے درمیان انکاؤنٹر کا واقعہ پیش آیا۔ سرعام گولیوں کے تبادلے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ پولیس نے انکاونٹر کے دوران زخمی ہونے والے دو شرپسندوں کو گرفتار کرکے ان کے پاس مسروقہ رقم برآمد کر لی۔Police NAB Two Miscreants After Encounter In Muzafarpur in Uttar Pradesh
دراصل یہ معاملہ بڑھانہ کوتوالی علاقے کے گاؤں پارسولی کا ہے جہاں چار شرپسندوں نے موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص کے ساتھ لوٹ مار کی۔ڈکیتی کی واردات کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔
شرپسندوں نے لوٹ مار کی واردات انجام دینے کے بعد گاؤں سے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن پولیس نے عین وقت پر پہنچ کر حالات کو اپنے قابو میں کرنے کی کوشش کی ۔اس درمیان پولیس اہلکاروں اور شرپسندوں کے درمیان فائرنگ شروع ہوگئی۔
پولیس کی فائرنگ میں دو شرپسند زخمی ہو گئے ۔ان کے پیروں میں گولی لگی جس سے وہ زخمی ہوگئے ۔پولیس نے دونوں شرپسندوں کو گرفتارکرلیا۔زخمی شرپسندوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:AMU Teachers Press Conference ٹیچرز ایسوسی ایشن انتخابات کے تعلق سے اساتذہ کی پریس کانفرنس
تاہم، پولیس نے زخمی شرپسندوں کے پاس سے دو دیسی پستول، کارتوس اور 3000 روپے اور ایک موبائل فون برآمد کر لیا۔ تاہم پولیس حکام کے مطابق انکاؤنٹر میں زخمی ہونے والے شرپسند شاطر لٹیرے ہیں۔ان کے خلاف ڈکیتی سمیت متعدد مقدمات درج ہیں۔