ETV Bharat / state

Eid Milad Un Nabi بارہ ربیع الاول کے موقع پر پختہ سیکیورٹی انتظامات کا مطالبہ - بارہ ربیع الاول کے موقع پر پختہ انتظامات کا مطالبہ

لکھنو ضلع انتظامیہ اور محمدی مشن کے عہدیداران کی فرنگی محل میں ایک اہم میٹنگ ہوئی۔اس میٹنگ میں سیکیورٹی سمیت تمام ضروری سہولیات فراہم کرانے کی یقین دہانی کرائی گئی۔presentation on eid milad un nabi

بارہ ربیع الاول کے موقع پر پختہ سیکیورٹی انتظامات کا مطالبہ

author img

By

Published : Oct 5, 2022, 12:46 PM IST

لکھنؤ: 12ربیع الاول کے موقع پر نکالنے والے جلوس محمدی کی تیاریوں کے سلسلے میں محمدی مشن کے زیر اہتمام فرنگی محل میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیاگیا۔Police Meeting With Jaloos Workers In lucknow

اس موقع پر مفتی ابو العرفان میاں فرنگی محلی قاضی شہر لکھنؤ و سرپرست ال انڈیا محمدی مشین نے کہا کہ 11 ربیع الاول 8 اکتوبر کو خاص طور پر شہر کے مختلف علاقوں میں درگاہ حضرت مخدوم شاہ مینا شاہ ،نشاط گنج میں بڑے پیمانے پر جلسوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔اس میں عاشقان رسول بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہیں، اس لئے ان مواقع پر مناسب انتظامات کئے جائیں۔

بارہ ربیع الاول کے موقع پر پختہ سیکیورٹی انتظامات کا مطالبہ
بارہ ربیع الاول کے موقع پر پختہ سیکیورٹی انتظامات کا مطالبہ

جلوس محمدی کے حوالے سے مولانا کا کہنا تھا کہ جلوس شہر کا تاریخی جلوس ہے۔ درگاہ حضرت مخدوم شاہ مینا شاہ پر پہنچنے کے بعد بڑی تعداد میں انجمنوں کی آمد ہوتی ہے، اس لئے سبھی انجمنوں کے راستوں میں ڈرون کیمرے نصب کئے جائیں۔

انہوں نے عوام سے اپیل کہ وہ ہر سال کی طرح اس سال بھی جلوس میں شرکت کریں اور اپنے بینر، جھنڈو کے ساتھ صلوٰۃ و سلام، نعت شریف پڑھتے ہوئے، اتحاد اسلامی کا ورد کرتے ہوئے جلوس میں شرکت کریں۔

سید اقبال ہاشمی نے اپنے بیان میں کہا کہ جلوسِ محمدی کوئی نیا جلوس نہیں ہے بلکہ ایک بہت ہی قدیم جلوس ہے، جو لکھنؤ میں محمدی مشن کے زیر اہتمام پرجوش انداز میں نکلتا ہے۔ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم اس جلوسِ محمدی میں پر امن طریقے سے شرکت کریں اور گنگا جمنی تہذیب کو برقرار رکھیں اور اسے فروغ دیں۔ جلوس کے دوران اگر آپ کسی مریض یا ایمبولینس یا کسی شخص کو مشکل میں دیکھیں تو اس کی مدد کریں۔

فیضان فرنگی محلی نے تمام انجمنوں کو ہدایت کہ ہم سب کو جلوس محمدی کے لئے جو روایتی راستے ملے ہیں ہمیشہ کی طرح انہیں راستوں کی پابندی کی جائے گی۔ اپنے محلوں اور علاقوں سے جلوس کی شکل میں جھنڈے اور بینرز کھلے ہوئے لے کر تشریف لائیں ،ایسا کوئی کام نہ کریں جس سے کسی کو بھی تکلیف پہنچے۔

ڈی سی پی ویسٹ ایس چنپا نے کہا کہ لکھنؤ ہمیشہ امن اور ہم آہنگی کا گہوارہ رہا ہے، یہاں کے لوگ کتنے اچھے طریقے سے رہ رہے ہیں۔ ہمیشہ کی طرح ضلعی پولیس کو تمام ذمہ داران کا تعاون حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Survey of Waqf Property اترپردیش وقف سروے معاملہ پر سابق چیف سکریٹری انیس انصاری سے خاص بات چیت

اے ڈی سی پی ویسٹ چرنجیو سنہا نے کہا کہ لکھنؤ میں عرصہ دراز سے ہمیں خدمت کرنے کا موقع ملا ہے اور ہم دیکھ رہے ہیں کہ ربیع الاول کے موقع پر جلوس محمدی میں عوام بہت ہی شائستگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

اس موقع پر ڈاکٹر احسان اللہ نائب صدر، شیخ شاکر علی مینائی نائب صدر، سید احمد ندیم سیکریٹری، طارق ہاشمی سیکرٹری , ایڈوکیٹ راشد معراج لیگل ایڈوائزر، مولانا عفان عتیق فرنگی محلی، مولانا شکیل نظامی، مولانا روشن علی قادری، مولانا وجیہہ الدین، محمد مکی، مولانا شمس تبریز ، آئی پی سنگھ اے سی پی ویسٹ ضلع انتظامیہ اور محمدی مشن کے ذمہ داران وغیرہ خصوصی طور پر موجود تھے۔Police Meeting With Jaloos Workers In lucknow

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.