ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن کے نام پر پولیس کی بربریت، عوام مشتعل - بریلی تازہ ترین خبریں

بریلی میں لاک ڈاؤن پر عمل کرانے گئی پولیس پر مقامی لوگوں نے حملہ کر دیا۔ جس کے بعد پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے لاٹھی چارج کیا اور تقریباً تین درجن سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے کیا لاٹھی چارج
پولیس نے کیا لاٹھی چارج
author img

By

Published : Apr 7, 2020, 11:07 AM IST

بریلی میں لاک ڈاؤن کی قواعد پرعمل کرانے گئی پولیس اور مقامی لوگوں کے مابین زبردست ٹکراؤ ہو گیا۔ دراصل چیتا موبائل کے دوکانسٹیبل نے گھر کے باہر سبزی خرید رہے نوجوان کی پٹائی کر دی۔ نوجوان بےہوش ہو گیا اور زمین پر گر گیا۔

دیکھیں ویڈیو

مقامی لوگ اُسے اُٹھاکر پولیس چوکی پر لے گئے۔ چونکہ وہاں مقامی لوگ کثیر تعداد میں پہنچ گئے تھے، لہذا پولیس نے ان سے گھر جانے کی اپیل کی۔

اس کے بعد جب ہجوم بے قابو ہونے لگا تو پولیس نے زبردست لاٹھی چارج کیا۔ حالات بےقابو ہو گئے۔ مقامی لوگوں اور پولیس کے مابین جم کر تصادم ہوا، جس میں پولیس کے اے ایس پی ابھیشیک ورما زخمی ہو گئے۔

بریلی پولیس نے بے قابو ہجوم پر لاٹھی چارج کر دیا۔ اس دوران پولیس کو جو شخص جہاں ملا، اس کی وہیں پٹائی ہوئی۔

بزرگ، بچّے اور نوجوانوں پر پولیس نے جم کر لاٹھیاں برسائیں۔ پولیس چوکی پر اپنی ناراضگی کا مظاہرہ کرنے والے تقریباً تین درجن سے زائد افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ ان کے خلاف سنگین دفعات میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.