ETV Bharat / state

میرٹھ: لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر جسمانی ورزش

پولیس کورونا وائرس سے متعلق ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر سخت رویہ اپنارہی ہے۔ اسی کے تحت ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے جس میں پولیس لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جسمانی ورزش کے زریعہ سزا دے رہی ہے۔

میرٹھ: لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر جسمانی ورزش کرایا

author img

By

Published : Apr 11, 2020, 3:43 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں پولیس نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کے الزام میں کچھ لوگوں کو جسمانی ورزش کرا کر سزا دی۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے ویڈیو وائرل کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

وزیراعلی یوگی آدیتیہ ناتھ کے حکم کے بعد اتر پردیش کے 15 اضلاع کے کورونا ہاٹ اسپاٹ کو سیل کردیا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے لوگوں کو گھروں سے باہر نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس کے باوجود کچھ مزدور ٹاٹا میجک گاڑی میں بھر کر ایک جگہ سے دوسری جگہ جارہے تھے۔ تھانہ میرٹھ پولیس اسٹیشن نے کیتھواڑی موڑ پر اس گاڑی کو روک لیا جس کے بعد گاڑی کی چیکنگ کی گئی تو پتہ چلا کہ اس میں 12 سے زیادہ افراد بھرے ہوئے تھے۔

پولیس نے سب کو گاڑی سے نیچے اتارا کر ان سے جسمانی ورزش کرایا۔ معافی مانگنے پر انہیں گھروں میں ہی رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے رہا کردیا گیا۔ فی الحال پولیس نے اس ویڈیو کے وائرل کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.