ETV Bharat / state

سہارنپور: بھومی پوجن کو لیکر پولیس کا فلیگ مارچ - دیو بند نیوز

آیودھیا میں رام مندر کے بھومی پوجن کو لے کر ڈی جی پی کے احکامات کے تحت انتظامیہ کی جانب سے دیوبند میں خاص احتیاط برتتے ہوئے آج دیر شام فلیگ مارچ نکالا گیا۔

police flag march
پولیس کا فلیگ مارچ
author img

By

Published : Aug 4, 2020, 8:57 PM IST

فلیگ مارچ کے دوران اعلیٰ افسران نے لوگوں سے آپسی پیار ومحبت بنائے رکھنے کی اپیل کی۔

دیکھیں ویڈیو

ایس پی دیہات اشوک کمار مینا، ایس ڈی ایم راکیش کمار سنگھ اور سی او رجنیش اپادھیائے کی قیادت میں نیم فوجی دستوں اور پولیس کے جوانوں نے شہر کے منگلور چوکی، متر سین چوک، ہنومان چوک، مینا بازار، مین بازار، سبھاش چوک اور ایم بی ڈی چوک سمیت مختلف مقامات پر فلیگ مارچ نکالا گیا۔

اس دوران لوگوں سے امن وبھائی چارہ بنائے رکھنے کی اپیل کی گئی۔

اس دوران ایس پی دیہات نے کہا کہ، 'بھارت کی سرزمین آپسی پیار ومحبت اور قومی یک جہتی کی مثال ہے۔ دیوبند کے عوام کو بھی حکومت وانتظامیہ کا تعاون کرتے ہوئے امن وامان قائم رکھنے میں اپنا تعاون رکھنا چاہئے۔'

مزید پڑھیں:

'مسجد اللہ کی ملکیت ہے اور تا قیامت رہے گی'

انہوں نے کہا کہ، 'کسی بھی فرقہ پرست عناصر کو قانون نظم ونسق سے کھلواڑ نہیں کرنے دیا جائے گا۔ سماج میں قانون کا نظم ونسق بنائے رکھنا اور بھائی چارہ قائم رکھنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.