اے ایس پی انل کمار یادو نے بتایا کہ، 'گزشتہ ماہ ایک شخص کے کھاتے سے چار لوگوں نے او ٹی پی حاصل کر ان کے کھاتے سے ایک لاکھ 75 ہزارد دو سو روپیہ ٹرانسفر کروا لیے تھے۔ اطلاع ملنے پر سائبر تھانے کی پولیس نے فوراً اکاؤنٹ بند کرا دیے۔'
انل کمار یادو نے بتایا کہ، 'اس معاملے میں پولیس نے سائبر جرائم کرنے والے گروہ کے دو اراکین کو دہلی سے گرفتار کرکے لایا گیا ہے۔ جس میں ایک ملزم کو پہلے ہی جیل بھیجا جا چکا ہے۔ جس کا نام ارون ہے۔ جب کہ دوسرے کا نام راجکمار داس۔'
انہوں نے بتایا کہ، 'یہ دونوں ملزم دہلی میں اولا کیب چلاتے ہیں، ان کا تعلق بہار سے ہے۔'
اے ایس پی انل کمار نے بتایا کہ، 'گرفتار کئے گئے ملزم کے پاس سے کئی بینکوں کی پاس بک، اے ٹی ایم کارڈ ،سات موبائل، پین کارڈ، آدھار کارڈ اور تقریبًا پونے دو لاکھ روپیہ برآمد کئے ہیں۔'
غورطلب ہے کہ 31 دسمبر کو ایک شخص کے ذریعے سائبر کرائم تھانے پر شکایت درج کرائی تھی کہ بینک کا ملازم بن کر ان کے پی این بی بینک کھاتے سے ایک لاکھ 75 ہزار روپیے آن لائن ٹرانجکشن کر لیے تھے۔ ملزمین نے ان کے پرائم ون سروس کرانے کے نام پر لنک بھیجکر کھاتے کی ڈیٹیل اور او ٹی پی حاصل کر لی تھی۔ اس معاملے میں تھانہ سائبر میں دفعہ 419 اور 420 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں:
لڑکی پر چاقو سے حملہ کرنے والا ملزم گرفتار
اے ایس پی انل کمار نے بتایا کہ، 'گروہ میں چار لوگ ہیں، جس میں دو لوگوں کی گرفتاری ہو چکی ہے۔ جس میں سے ایک پہلے ہی جیل جا چکا ہے۔ اور دو لوگوں کا نام ابھی خلاصہ نہیں کر سکتے ہین کیونکہ وہ ابھی زیر غور ہے۔'