گرفتار دونوں ملزمان خانہ بدوش ہیں اور جہاں ڈیرا لگاتے ہیں، اسی کے آس پاس موٹرسائیکل لوٹ کر آس پاس کے لوگوں کو سستی قیمتوں پر فروخت کر دیتے تھے۔ آٹو لفٹر گروہ کا پردہ فاش بڈوپور تھانے کی پولیس نے کیا ہے۔
دراصل چیکنگ کے دوران بڈوپور تھانہ پولیس نے لکھنؤ کے بخشی طالاب تھانہ حلقے کے چنواتارا گاؤں کے پپی اور شیرا کو گرفتار کیا۔ پوچھ گچھ میں انکشاف ہوا کہ یہ لوگ خانہ بدوش ہیں، اور یہ لوگ اس جگہ پر نیم حکیم بن کر ڈیرہ لگانے کا کام کرتے ہیں۔
بارہ بنکی کے ایس پی ڈاکٹر اروند چترویدی نے بتایا کہ یہ لوگ سنسان علاقے میں کھڑی موٹر سائیکل کا لاک ٹوڑتے تھے اور پھر گاڑی کسی طرح اسٹارٹ کر کے فرار ہو جاتے تھے۔ اس کے بعد آس پاس کے لوگوں کو ورغلا کر کم قیمت پر چوری کی گاڑیاں فروخت کر دیتے تھے اور کچھ روز بعد وہ جگہ چھوڑ دیا کرتے تھے۔
مزید پڑھیں:
بارہ بنکی: ٹرینوں میں لوٹ کرنے والے گروہ کا پردہ فاش
یہی نہیں ان کے ذریعہ چوری کی گئی موٹرسائیکل کا استعمال جرائم کی واردات انجام دینے کے لیے بھی کیا جاتا تھا۔