ETV Bharat / state

بارہ بنکی: پولیس نے بائیک چور گروہ کا پردہ فاش کیا

ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں پولیس نے ہفتہ کے روز بائیک چور گروہ کا پردہ فاش کیا ہے۔ پولیس نے گروہ کے دو اراکین کو گرفتار کئے ہیں اور ان کے قبضے سے تین موٹر سائیکل، چھ موبائل، طمنچہ، چاقو اور چوری میں استعمال کئے جانے والے اوزار برآمد کئے ہیں۔ دونوں ملزمان ایودھیا ضلع کے رہنے والے ہیں۔

police exposed a gang of vehicle theft in barabanki
پولیس نے بائیک چور گروہ کا پردہ فاش کیا
author img

By

Published : Jan 23, 2021, 7:21 PM IST

بارہ بنکی کے اے ایس پی ساؤتھ منوج کمار پانڈے نے بتایا کہ کوٹھی تھانہ حلقے کی پولیس نے ہفتہ کو مخبر سے ملی اطلاع کی بنیاد پر میراپور گاؤں سے ایودھیا ضلع کے ارون کمار اور ہرکیش کو گرفتار کیا۔

دیکھیں ویڈیو

گرفتاری کے بعد خلاصہ ہوا کہ یہ دونوں شاطر چور ہیں۔ ان میں سے ارون پر بارہ بنکی، رائے بریلی اور ایودھیا ضلع میں ایک درجن مقدمے درج ہیں اور اس پر گینگسٹر ایکٹ بھی نافذ ہے، جبکہ ہرکیش پر رائے ریلی اور بارہ بنکی میں ایک ایک مقدمہ درج ہے۔

مزید پڑھیں:

جونپور: راستہ تنازع میں مار پیٹ متعدد افراد زخمی

پولیس نے بتایا کہ یہ دونوں پہلے سنسان علاقوں میں ریکی کرتے ہیں، اس کے بعد باہر کھڑی گاڑیوں کو چرا لے جاتے ہیں۔ اس کے ساتھ راہگیروں سے کسی بہانے موبائل لیکر فرار ہو جایا کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ گھروں سے بھی یہ چوری کیا کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.