ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنو میں سابق بلاک سربراہ اجیت سنگھ کے قتل میں پولیس کو ایک بڑی کامیابی ملی ہے، پولیس نے دہلی میں شارپ شوٹر بنٹی عرف مصطفی کی اہلیہ اور اسکی معشوقہ کو حراست میں لیا ہے، پولیس دونوں سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔
پولیس کو قتل میں شامل راجیش تومر، روی یادو اور شیوندر سنگھ عرف انکور کا موبائل لوکیشن بھی مل گیا ہے ۔پولیس کی ٹیم ان تینوں ملزمین کو گرفتار کرنے کے لئے دہلی روآنہ ہو چکی ہے، پولیس کے مطابق یہ تینوں ملزم مستقل اپنی جگہ تبدیل کر رہے ہیں۔ پولیس مسلسل انکو گرفاتر کرنے کے لئے دباو بنا رہی ہے۔
ایک پولیس افسر کے مطابق مصطفی کی معشوقہ نے پوچھ گچھ کے دوران کئی باتوں کا انکشاف کیا ہے، ذرائع کے مطابق اس واقعہ کے بعد معشوقہ اور مصطفی سلطان پور سمیت پورانچل کے متعدد اضلاع میں اپنا ٹھکانہ تبدیل کرنے کے بعد نوئیڈا چلے آئے تھے اور نوئیڈا کے بعد دہلی کے آس پاس کے بہت سارے مقامات بھی تبدیل کئے۔
دہلی میں چھاپہ مارنے گئی ٹیم کا دعویٰ ہے کہ اجیت قتل کیس کے مفرور ملزمین کو جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا اور کئی اہم انکشافات بھی ہوں گے