نوئیڈا:ریاست اتر پردیش کے نوئیڈا گوتم بودھ نگر کی نئی کمشنر لکشمی سنگھ کی بحالی کے بعد نوئیڈا کمشنریٹ میں ہلچل مچی ہوئی ہے۔ان کے آنے کے بعد ڈیوٹی کے دوران لاپرواہی برتنے واے پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔Police Commissioner Suspended Station In Charge In Noida
اسی درمیان نئی کمشنر لکشمی سنگھ نے ڈیوٹی میں کوتاہی اور غرذمہ دارانہ رویے کے سبب نوئیڈا کے ربو پورہ تھانے کے ایس ایچ او کو معطل کرہتے ہوئے کہاکہ پولیس کو ایسے لاپرواہ ملازم کی ضرورت نہیں ہے۔
دراصل کل رات ربوپورہ تھانہ علاقہ کے تحت خاتون پولیس اہلکار ڈیوٹی پر جارہی تھیں۔ اس دوران بدمعاشوں نے خاتون پولیس اہلکار کے ساتھ بدتمیزی کی اور موبائل چھین لیا۔ جب معاملے کی چھان بین کی گئی تو پتہ چلا کہ یہ واقعہ ربوپورہ علاقے میں پیش آیا اور رپورٹ بھی درج نہیں کی گئی۔
ربوپورہ کے ایس ایچ او وویک سریواستو پر معاملے کو دبانے کا الزام ہے۔ اسٹیشن انچارج نے بتایا تھا کہ ایک شرابی نے خاتون پولیس اہلکار کا موبائل چھین کر جھاڑی میں پھینک دیا۔
یہ بھی پڑھیں:Three Police Officers Suspended پولیس کمیشنر کے پی آر او سمیت تین پولیس اہلکار معطل
پولیس نے معاملے کو لوٹ نہیں بتایا لیکن تفتیش میں پتہ چلا کہ معاملہ لوٹ کا ہے، خاتون پولیس اہلکار تھانے میں جا کر جب پورے معاملے کا خلاصہ کیا تو اس کی ایک نہ سنی گئی اور نہ ہی مقدمہ درج کیا گیا۔اے سی پی نے تحقیقات کی اور حقیقت سامنے آنے پر اسٹیشن انچارج کو معطل کر دیا گیا۔Police Commissioner Has Suspended The Police Station In Charge In Noida