ETV Bharat / state

علی گڑھ: پولیس پر مسجد کے امام کی پٹائی کا الزام

ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ جاوا علاقے کی جامع مسجد میں مقامی عوام کے مطابق جماعت سے قبل پولیس داخل ہوئی اور امام کے ساتھ بدکلامی کرتے ہوئے انہیں تھانہ لے گئی، جہاں مسجد کے امام کی بے رحمی سے پٹائی کی گئی۔

علی گڑھ: پولیس نے مسجد کے امام کی پٹائی کی

author img

By

Published : Jul 27, 2020, 7:16 PM IST

جاوا علاقے کی جامع مسجد کے امام محمد فیروز نے بتایا کہ 'اذان کے بعد میں سنت پڑھ رہا تھا، مسجد میں جوتے پہن کر پولیس داخل ہوئی، پولیس والوں نے پوچھا یہاں کا امام کون ہے نماز کون پڑھاتا ہے، پوچھنے کے بعد پولیس نے تھانے فون کیا تھانے سے 5-6 پولیس اہلکار آئے اور مجھے حوالات میں بند کردیا اور پھر بے رحمی سے پٹائی کی'۔

علی گڑھ: پولیس نے مسجد کے امام کی پٹائی کی

انہوں نے کہا کہ 'جس نے مجھے مار کا حکم دیا تھا اس کا نام لکھمی سنگھ ہے، اور باقی پولیس اہلکاروں کے نام سے ناواقف ہوں انہیں دیکھ کر پہچان لوں گا۔انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے، اور سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔

علی گڑھ کے میئر محمد فرقان نے امام سے ملاقات کرنے کے بعد بتایا مارنے کا تو کسی کو حق نہیں ہے، پولیس کو گالی بکنے کا حق نہیں ہے، ان کو یہ حق کس نے دیا۔ اس میں کپتان صاحب اور ڈی ایم سے ملاقات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کسی امام پر کوئی ہاتھ اٹھائے یہ بالکل برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.