ETV Bharat / state

لکھنئو: سی اے اے مظاہرین پر پولیس کا لاٹھی چارج - شہریت ترمیمی قانون

ریاست اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنئو کے گھنٹہ گھر میں جاری سی اے اے مخالف احتجاج پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا جس میں متعدد خواتین زخمی ہوئی ہیں۔

سی اے اے مظاہرین پر پولیس کا لاٹھی چارج
سی اے اے مظاہرین پر پولیس کا لاٹھی چارج
author img

By

Published : Mar 19, 2020, 6:06 PM IST

شہریت ترمیمی قانون خلاف لکھنئو کے گھنٹہ گھر میں 63 دن سے خواتین کا مظاہرہ جاری ہے لیکن آج اچانک پولیس نے لاٹھی چارج کے ذریعے مظاہرین کو ہٹانے کی کوشش کی۔

سی اے اے مظاہرین پر پولیس کا لاٹھی چارج، ویڈیو

پولیس کے اس لاٹھی چارج میں کئی خاتون مظاہرین شدید طور پر زخمی ہوئی ہیں جنہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔

مظاہرین کا الزام ہے کہ پولیس نے قرآن پاک کی بے حرمتی بھی کی ہے۔

ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران ضعیف خاتون نے بتایا کہ 'میری نواسی کو پولیس نے بری طرح مارا ہے، اسی لیے اسے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، اتنا ہی نہیں پولیس نے میری عمر کی بھی پرواہ نہیں کی اور مجھے بھی بری طرح مارا پیٹا۔

ایک دیگر خاتون نے بتایا کہ 'مظاہرے کی جگہ جو شامیانہ لگا ہوا تھا پولیس نے اسے ذبردستی اسے ہٹا دیا۔ یہاں تک کہ قرآن پاک کی بے حرمتی بھی کی گئی ہے۔

پولیس کی اس کاروائی میں چار سے زائد مظاہرین شدید طور پر زخمی ہیں، انہیں بلرامپور ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.