ETV Bharat / state

سہارنپور: رنگ داری مانگنے والے تین ملزمین گرفتار - انٹر نیٹ کالنگ کے ذریعہ 20 لاکھ روپے

پولیس نے انٹر نیٹ کالنگ کے ذریعہ 20 لاکھ روپے کی رنگ داری مانگنے والے تین ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار کئے گئے ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔

سہارنپور: رنگ داری مانگنے والے تین ملزمین گرفتار

author img

By

Published : Nov 1, 2021, 7:50 PM IST

ریاست اتر پردیش کے سہارنپور میں پولیس نے انٹر نیٹ کالنگ کے ذریعہ 20 لاکھ روپے کی رنگ داری مانگنے والے تین ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ دراصل قصبہ سرساوہ کے رہنے والے اشوک کمار ولد کشمیری لال ساکن کساوان نے گزشتہ 9 اکتوبر کو نامعلوم افراد کے ذریعہ انٹر نیٹ کالنگ کے ذریعہ 20 لاکھ روپے کی رنگ داری مانگنے کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

سہارنپور: رنگ داری مانگنے والے تین ملزمین گرفتار

معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے سرساوہ پولیس نے ایک ٹیم تشکیل دی۔ ایس پی دیہات اور سی او نکوڑ کی قیادت میں تھانہ سرساوہ پولیس اور کرائم برانچ کی مشترکہ ٹیم کی کوششوں سے رنگ داری مانگنے والے شاطر ملزمان راہل رانا ولد آش کرن ساکن گاؤں رائے پور، امت کمار ساکن گاؤں سونا ارجن پور سمیت تین کو گرفتار کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Lucknow Encounter: کامران کا سیاسی قتل ہوا، اہل خانہ کا الزام

پولیس نے ملزمان کو مختلف کمپنیوں کے موبائل فون، موٹر سائیکل، دو طمنچے، چار زندہ کارتوس سمیت گرفتار کر لیا۔ گرفتار کئے گئے ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.